بالی ووڈ

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والی پستول برآمد، ساتھ میں 3 میگزین اور 13 زندہ کارتوس بھی ملے

ممبئی کرائم برانچ نے سورت میں تاپی ندی سے ایک پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان اپنے اپارٹمنٹ کی گیلری میں /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سلمان خان اپنے اپارٹمنٹ کی گیلری میں /  تصویر: آئی اے این ایس

 

سلمان خان فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپی ندی سے ایک پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق برآمد شدہ اسلحے کو مزید جانچ کے لیے ایف ایس ایل کے بیلسٹک ڈیپارٹمنٹ بھیجا جائے گا۔ دونوں شوٹرس وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کرنے کے بعد ہتھیاروں اور گولیوں کو سورت میں تاپی ندی میں پھینک دیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ نے ان کی تلاش میں ندی میں سرچ آپریشن چلایا جس میں 2 پستول، 3 میگزین اور 13 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

فائرنگ کے واقعے کو انجام دینے سے قبل دونوں حملہ آوروں کو ہینڈلرز سے تقریباً ایک لاکھ روپے ملے تھے، جس کا استعمال انہوں نے کرائے پر مکان حاصل کرنے، ایک موٹر سائیکل خریدنے اور اپنے روزمرہ کے اخراجات چلانے کے لیے کیا۔ ان دونوں نے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔ یہ دونوں یہاں سے ہی فارم ہاؤس کی ریکی کیا کرتے تھے۔ دونوں کو کام مکمل کرنے کے بعد باقی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس لیے انہوں نے 28 فروری کو چمپارن سے ممبئی سینٹرل کا سفر کیا۔

Published: undefined

مکان کرایہ پر لینے کے لیے دونوں نے کرایہ کا ایگریمنٹ بنایا اور اس کے لیے اپنا اصلی آدھار کارڈ استعمال کیا۔ ایگریمنٹ کے مطابق انہوں نے 10,000 روپے ایڈوانس مالک مکان کو دیئے اور ماہانہ کرایہ 3,500 روپے طے ہوا۔ پنویل میں کچھ دن رہنے کے بعد دونوں ہولی کے موقع پر 18 مارچ کو چمپارن چلے گئے اور پھر یکم اپریل کو واپس آگئے۔ اس کے بعد 14 اپریل کی صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر باندرہ میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے ان کے گھر پر 5 راؤنڈ فائرنگ کی۔ چار گولیاں دیوار پر لگیں جب کہ ایک گولی ان کے گھر کی گیلری میں لگی، جہاں سلمان خان اکثر کھڑے ہو کر اپنے مداحوں کا استقبال کرتے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گولی بائک پر پیچھے بیٹھے حملہ آور ساگر پال نے چلائی تھی جبکہ وکی گپتا موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہی وہ لارنس گینگ سے رابطے میں بھی تھا۔ ممبئی پولیس وکی اور ساگر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 25 اپریل تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined