فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کچھ ریاستوں میں ٹیکس فری ہو چکی ہے، جبکہ مغربی بنگال ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعہ سے بچنے اور ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش پر فوری اثر سے پابندی لگانے کی ہدایت دی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی سنیما ہال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
مغربی بنگال حکومت کے اس قدم کے بعد ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے فلمساز ویپول شاہ نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے سپریم کورٹ میں بنگال حکومت کے ذریعہ فلم پر عائد پابندی کے خلاف عرضی داخل کر دی ہے۔ انھوں نے پہلے ہی یہ بیان دے دیا تھا کہ فلم پر لگی پابندی کو ہٹانے کے لیے وہ سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو مغربی بنگال میں نمائش کی اجازت ملتی ہے، یا پھر ویپل شاہ کو عدالت جھٹکا دیتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی اسکرپٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ ’دی کشمیر فائلس‘ سماج کے ایک طبقہ کو بے عزت کرنے کے لیے بنائی گئی، جبکہ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ ایک بیہودہ فلم ہے جس کا مقصد جنوبی ریاست کو بدنام کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز