شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس فلم کے بائیکاٹ کی جو کوششیں کی جا رہی تھیں، وہ اب پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے کے پانچ دنوں میں ہی 271 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے اور یہ کسی بھی ہندی فلم کی شروعاتی پانچ دنوں میں سب سے بڑی کمائی ہے۔
Published: undefined
اس وقت ’پٹھان‘ کا جادو سبھی کے سر چڑھ کر بولتا دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی فلم کی بہت تعریف ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دن بہ دن کمائی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پہلے ویکینڈ پر شاہ رخ کی اس فلم نے ریکارڈ بریکنگ کمائی کی ہے اور فلم ناقدین بھی اس کی زبردست کمائی سے خوش اور حیران دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ لگاتار فلاپ ہوتی بڑی فلموں سے پریشان بالی ووڈ کو اس فلم نے آکسیجن دینے کا کام کیا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 25 جنوری یعنی بدھ کے روز سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ’پٹھان‘ کو 5 دن پر مبنی وسیع ویکینڈ حاصل ہوا ہے اور اس کا زبردست فائدہ شاہ رخ خان کی اس فلم کو ملا ہے۔ روایتی طور پر فلمیں جمعہ کے روز ریلیز کی جاتی ہیں جسے ہفتہ اور اتوار میں تعطیل کا فائدہ ملتا ہے۔ لیکن فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز بدھ کے روز ہوئی تھی اور اسے 26 جنوری کے بعد 28 جنوری (ہفتہ) اور 29 جنوری (اتوار) کا ویکینڈ ملا جس میں لوگوں کی بھیڑ امنڈتے ہوئے سنیما گھروں تک پہنچی۔
Published: undefined
اگر فلم ’پٹھان‘ کے پہلے ویکینڈ پر باکس آفس کلیکشن پر نظر ڈالی جائے تو ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کا ٹوئٹ بہت کچھ صاف کر دیتا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پانچویں دن (یعنی اتوار کو) 58.50 کروڑ روپے کی بمپر کمائی کی ہے۔ پٹھان سے پہلے کوئی بھی ہندی فلم ویکینڈ پر اتنا کلیکشن نہیں کر پائی ہے۔ ایسے میں اس ریکارڈ بریکنگ کمائی کے اعداد و شمار کی بدولت شاہ رخ کی فلم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس سے قبل اس فلم نے بدھ (پہلے دن) کو 55 کروڑ روپے، جمعرات (دوسرے دن) کو 68 کروڑ روپے، جمعہ (تیسرے دن) کو 38 کروڑ روپے، اور ہفتہ (چوتھے دن) کو 51.50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ یعنی مجموعی طور پر فلم ’پٹھان‘ کی پانچ دنوں میں 271 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز