بالی ووڈ

الیکشن کمیشن نے اداکار راجکمار راؤ کو نیشنل آئیکون مقرر کر کے سونپے گا اہم ذمہ داری

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس بار اداکار راجکمار راؤ کو اپنا نیشنل آئیکون مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن جمعرات (26 اکتوبر) کو راجکمار راؤ کو نیشنل آئیکن مقرر کرے گا

<div class="paragraphs"><p>راجکمار راؤ/ Getty Images</p></div>

راجکمار راؤ/ Getty Images

 
SOPA Images

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس بار اداکار راجکمار راؤ کو اپنا نیشنل آئیکون مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن جمعرات (26 اکتوبر) کو راجکمار راؤ کو نیشنل آئیکن مقرر کرے گا۔ نیشنل آئیکون لوگوں میں ووٹنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرتے ہیں۔ ان کی کوشش ووٹنگ کا فیصد میں اضافہ کرنے کی ہوتی ہے۔

Published: undefined

یوں تو اداکار راجکمار راؤ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ان کی کئی فلمیں ہٹ ہوئیں لیکن 'نیوٹن' ایک ایسی فلم ہے جس نے انہیں ایک الگ پہچان دی۔ راجکمار راؤ کو 2017 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا۔ اس فلم میں راجکمار راؤ ایک سرکاری کلرک کے کردار میں نظر آئے تھے۔ نیوٹن منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم تھا۔ ان کے کردار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں میں جوش و خروش پیدا کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال اگست میں الیکشن کمیشن نے سابق ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو اپنا نیشنل آئیکون بنایا تھا۔ دراصل، اگلے سال ہندوستان میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹنگ میں شریک کرنا چاہتا ہے۔ ان کی توجہ زیادہ تر نوجوانوں پر ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کے لیے پہلے سچن اور پھر راجکمار راؤ جیسی مشہور شخصیات کا انتخاب کیا۔

Published: undefined

جب الیکشن کمیشن کسی کو اپنا نیشنل آئیکون بناتا ہے تو اس مشہور شخصیت کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔ یہ میمورنڈم اگلے 3 سال کے لیے ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ مشہور شخصیات کے اشتہارات، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا دیگر پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کئی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو اپنا نیشنل آئیکون مقرر کر چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined