نئی دہلی: سابق مس یونیورس اور معروف فلم اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور حال ہی میں ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی ہے۔ سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کا حال بتانے کے بعد کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے جینے کے لئے تیار ہیں۔
Published: undefined
سشمیتا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور اپنے والد کے الفاظ لکھے ’’اپنے دل کو ہمیشہ خوش اور حوصلہ مند رکھیں، تاکہ جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے۔‘‘ انہوں نے لکھا ’’چند روز قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا اور میری انجیو پلاسٹی انجام دی گئی۔ دل میں اسٹینٹ ڈالا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے تصدیق کی کہ میرے پاس ایک بڑا دل ہے!‘‘
Published: undefined
انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’مجھے بہت سے لوگوں کا ان کی بروقت مدد اور تعمیری تعاون کا شکریہ ادا کرنا ہے اور میں اگلی پوسٹ میں ایسا کروں گی۔ یہ پوسٹ صرف آپ (میرے خیر خواہوں اور چاہنے والوں) کو یہ خوشخبری دینے کے لئے ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں دوبارہ جینے کے لیے تیار ہوں! میں آپ لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں!‘‘
Published: undefined
سشمیتا سین کے مداحوں، پیروکاروں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منمن دتہ نے لکھا کہ ’آپ ایک مضبوط، خوبصورت، قیمتی اور متاثر کن خاتون ہیں اور آپ ہر روز ثابت کرتی ہیں۔‘ جبکہ گوہر خان نے لکھا ’’یہ انمول ہے! آپ جلد صحت مند محسوس کریں، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔‘‘
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز