بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ہوئے مہینہ بھر سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن ممبئی پولس ان کی موت کے اسباب پر سے پردہ اٹھانے کی اب بھی لگاتار کوشش کر رہی ہے۔ اس درمیان سوشانت کی آخری فلم 'دل بے چارہ' 24 جولائی کی رات 7.30 بجے 'ڈزنی ہاٹ اسٹار' پر ریلیز ہوئی۔ فلم کی کہانی بہت دردناک اور جذباتی ہے۔ چونکہ فلم کا کردار مینی (سوشانت سنگھ) آخر میں مر جاتا ہے، اس لیے لوگ اس کو سوشانت کی اصل موت سے جوڑ کر دیکھنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے کچھ گھنٹے بعد سے ہی لوگوں نے اپنا رد عمل دینا شروع کر دیا اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر اس نے پچھلے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم شائقین 'دل بے چارہ' کو خوب پسند کر رہے ہیں اور آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پر اسے 10/10 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔
Published: 25 Jul 2020, 10:11 AM IST
فلم 'دل بے چارہ' کو لے کر سوشانت کے چاہنے والوں میں زبردست دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگ لگاتار فلم سے متعلق اپنا مثبت رد عمل پیش کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی، اداکاروں کی اداکاری اور اے آر رحمن کا میوزک... سبھی لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ آئی ایم ڈی بی پر اس کو بہترین ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ فلم کے تئیں لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ڈی بی کا سرور کریش ہو گیا۔
Published: 25 Jul 2020, 10:11 AM IST
دراصل آئی ایم ڈی بی پر 'دل بے چارہ' کو لگاتار ناظرین ریٹنگ دے رہے تھے اور کئی بار ایک ہی وقت کئی لوگوں نے ریٹنگ دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آئی ایم ڈی بی سرور کریش ہو گیا۔ خصوصی طور پر سوشانت سنگھ کے چاہنے والوں نے ان کی آخری فلم کو پہلی فرصت میں ہی دیکھنا پسند کیا اور پھر آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ دینے کے لیے پہنچے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں پہلی بار آئی ایم ڈی بی سرور کریش ہو گیا اور جب مجموعی طور پر فلم کی ریٹنگ سامنے آئی تو وہ 9.9 یعنی 10/10 رہی۔
Published: 25 Jul 2020, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2020, 10:11 AM IST