بالی ووڈ

سوشانت سنگھ معاملہ: کون ہیں وہ 14 اشخاص جن کے ارد گرد گھوم رہی پوچھ تاچھ!

سچ کا پتہ لگانے کے لیے سی بی آئی لگاتار ریا چکرورتی، شووِک چکرورتی اور دیگر افراد سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر کس ماحول میں سوشانت کی موت ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ ایک معمہ بن گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس موت کو خودکشی ضرور قرار دے دیا گیا ہے، لیکن آخر انھوں نے یہ خودکشی کیوں کی، اس بات کا پتہ کرنے کی کوشش میں ان کے قریبیوں سے لگاتار پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اس پوچھ تاچھ میں روزانہ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں جو سوشانت کی موت سے پردہ ہٹانے سے زیادہ لوگوں کو حیران کر رہی ہیں۔ سی بی آئی جانچ کے دوران جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ پر انگلیاں اٹھیں، وہیں یہ بھی کہا گیا کہ قتل کے اینگل سے بھی اس کیس کی جانچ کرائی جانی چاہیے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

سچ کا پتہ لگانے کے لیے سی بی آئی لگاتار ریا چکرورتی، شووِک چکرورتی اور دیگر افراد سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر کس ماحول میں سوشانت کی موت ہوئی۔ پوچھ تاچھ کے دائرے میں خاص طور سے 14 لوگ آ چکے ہیں اور ضرورت کے مطابق سی بی آئی انھیں بار بار طلب بھی کر رہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں یہ 14 اشخاص کون ہیں جن سے پوچھ تاچھ کر کے سی بی آئی سوشانت سنگھ کی موت کا سچ باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

ریا چکرورتی:

ریا چکرورتی سے سب زیادہ پوچھ تاچھ ہو رہی ہے، اور ایسا اس لیے کیونکہ ان پر سوشانت سنگھ کے والد کے. کے. سنگھ نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ریا کے بارے میں سبھی جانتے ہیں کہ وہ سوشانت کی گرل فرینڈ تھیں اور ساتھ میں رہتی تھیں، لیکن سوشانت کی موت سے کچھ ہی دن پہلے ان کا گھر چھوڑ چکی تھیں۔ مشتبہ لوگوں کی فہرست میں ریا پہلے مقام پر ہیں، حالانکہ مختلف نیوز چینلز کو دیے گئے انٹرویوز میں انھوں نے خود پر لگے سبھی الزامات کو خارج کیا ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

شووِک چکرورتی:

شووِک دراصل ریا چکرورتی کے بھائی ہیں اور سوشانت کی دو کمپنیوں میں وہ دائریکٹر بھی ہیں۔ سوشانت سنگھ کی فیملی کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کا استعمال سوشانت کے پیسے نکالنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ریا کے ساتھ ساتھ شووِک سے بھی سی بی آئی کی ٹیم لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور کمپنی کے ساتھ ساتھ پیسوں کے لین دین کے تعلق سے بھی تفصیل پتہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

اندرجیت چکرورتی:

ریا چکرورتی کے والد کا نام اندرجیت چکرورتی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سوشانت سنگھ کے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے غائب ہونے کی جانچ کے سلسلے میں انھیں سمن بھیجا ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

سدھارتھ پٹھانی:

سدھارتھ کو سوشانت سنگھ کے بہت قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ سدھارتھ کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سوشانت کے فلیٹ میٹ تھے۔ 14 جون کو جب سوشانت کی موت ہوئی تھی تو وہ گھر میں موجود تھے۔ انھوں نے سی بی آئی کو بتایا ہے کہ ریا نے جب سوشانت کا گھر چھوڑا تھا تو اس سے پہلے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔ سدھارتھ چونکہ سوشانت کے بہت قریبی تھے اور ان کے فلیٹ میٹ تھے، اس لیے سی بی آئی ان سے بھی لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

گورو آریہ:

ڈرگ اینگل سامنے آنے کے بعد جانچ کرنے والی ٹیم کا ماننا ہے کہ وہ ریا کو ڈرگس کی سپلائی کرتا ہے۔ اس سے بھی سی بی آئی پوری تفصیل جاننے کے لیے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

سندیپ سنگھ:

سندیپ کا نام اخبارات کی سرخیوں میں کئی بار آ چکا ہے۔ وہ راجپوت کے قریبی دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حالانکہ ستمبر 2019 کے بعد سوشانت سنگھ سے اس کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا، لیکن سوشانت کی فیملی کو اس کی باتوں پر بھروسہ نہیں ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

نیرج سنگھ:

نیرج سنگھ ممبئی میں سوشانت کے گھر پر باورچی کا کام کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس دن سوشانت مردہ پائے گئے تھے، وہ گھر میں موجود تھا۔ سی بی آئی اس سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور سوشانت کی طبیعت کے ساتھ ساتھ 14 جون کے ماحول کے بارے میں بھی پتہ کر رہی ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

کیشو:

سوشانت سنگھ کے ہاؤس ورکر کا نام کیشو ہے۔ وہ 14 جون کو سوشانت کے گھر پر بھی موجود تھا۔ انھوں نے سی بی آئی کو جو بتایا ہے اس کے مطابق واقعہ والے دن کیشو نے ناشتہ کے لیے کیلا، جوس اور ناریل پانی دیا تھا۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

دیپیش ساونت:

دیپیش ہاؤس منیجر کے طور پر سوشانت کے گھر میں کام کرتا تھا۔ وہ سوشانت کے گھر میں ساتھ ہی رہتا تھا اور ان لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے پہلی بار سوشانت سنگھ کی لاش کو دیکھا تھا۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

سیموئل مرانڈا:

سیموئل دراصل سوشانت کے سابق ہاؤس منیجر تھے۔ انھیں ریا چکرورتی نے گزشتہ سال مئی میں رکھا تھا۔ راجپوت کی فیملی کا دعویٰ ہے کہ مرانڈا نے اس پورے منصوبہ میں ریا کی مدد کی۔ اس طرح دیکھا جائے تو سیموئل بھی شک کے دائرے میں ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

مہیش شیٹی:

سوشانت سنگھ اور ریا چکرورتی کے کامن فرینڈس میں مہیش شیٹی کا نام بھی شامل ہے۔ جانچ ایجنسیاں مہیش سے ریا اور سوشانت کے رشتوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

سرجیت راٹھور:

سرجیت کرنی سینا کے رکن ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے سوشانت سنگھ راجپو تکی موت کا کنکشن دوبئی سے ہونے کی بات کہی ہے۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

جیہ ساہا:

جیہ نے سوشانت سنگھ کے لیے ٹیلنٹ منیجر کے طور پر کام کیا۔ سوشانت کی موت کی جانچ میں ڈرگس کے ساتھ ایک لنک سامنے آنے کے بعد اس کا نام سامنے آیا تھا۔ جیہ پر سوشانت کو ڈرگس دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جانچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ریا نے جیہ سے 14 جون کو دو بار اور 15 جون کو پانچ بار فون پر بات کی تھی۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

رجت میواتی:

رجت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کے سابق اکاؤنٹینٹ تھے۔ ریا کا جب سوشانت سنگھ سے رشتہ جڑا تھا تو اسے نکال دیا گیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریا کے آنے کے بعد سوشانت کے فنڈس میں شفافیت کی کمی تھی۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Aug 2020, 5:11 PM IST