ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق منشیات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی انسداد منشیات بیورو (این سی بی) کی ٹیم اتوار کی صبح ریا چکرورتی کے گھر پہنچی اور ریا چکرورتی کو مزید پوچھ گچھ کے لئے سمن تعمیل کرایا۔ جس کے بعد ریا این سی بی کے دفتر پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق این سی بی کے پاس بہت سے شواہد ہیں، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریا سوشانت کو منشیات دیتی تھی۔ اس معاملے کی تفتیش سمیر وانکھیڈے کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق، ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ شروع ہوگئی ہے، موقع پر این سی بی کے تین افسران موجود ہیں جو ریا سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ این سی پی کا دفتر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کیمپس میں مکمل طور پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ صرف یہی نہیں، این سی بی آفس کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے۔
Published: undefined
سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں، تین تفتیشی ایجنسیاں مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہیں۔ سی بی آئی جرم کے زاویے سے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کیس اور نارکوٹکس کرائم بیورو منشیات کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ان تمام معاملات میں ریا چکرورتی اور اس کا کنبہ اصل ملزم ہیں۔
Published: undefined
ریا چکرورتی کو آج صبح این سی بی نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے معاملے کے بارے میں طلب کیا تھا، جس کے بعد ریا این سی بی کے دفتر پہنچی۔ این سی بی کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ریا چکورتی منشیات فروشوں کے ساتھ 2015-16 سے رابطے میں تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رابطے میں آنے سے پہلے، ریا چکرورتی منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں رہی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز