بالی ووڈ

سپریم کورٹ نے ایکتا کپور کو لگائی پھٹکار کہا- ’ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں‘

ویب سیریز ’ٹریپل ایکس‘ میں دکھائے گئے قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے پروڈیوسر ایکتا کپور کو مشکلات کا سامنا ہے، سپریم نو بھی اس معاملہ میں ایکتا کو پھٹکار لگائی ہے

ایکتا کپور / Getty Images
ایکتا کپور / Getty Images Prodip Guha

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ویب سیریز ’ٹرپل ایکس‘ میں ’قابل اعتراض مناظر‘ کے حوالہ سے پروڈیوسر ایکتا کپور کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ وہ اس ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایکتا کپور کی اس عرضی پر سماعت کی جا رہی تھی جس میں ان کی بنائی گئی ویب سیریز ’ٹریپل ایکس‘ میں مبینہ طور پر فوجیوں کی توہین کرنے کے معاملہ میں ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ’ٹریپل ایکس‘ کو ایکتا کپور کے او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم 'آلٹ بالاجی' پر دستیاب ہے۔

Published: undefined

جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے کہا، ’’کچھ تو کیا جانا چاہئے۔ آپ اس ملک کی نوجوان نسل کا دماغ خراب کر رہی ہیں۔ او ٹی ٹی مواد سب کے لیے دستیاب ہے۔ آپ لوگوں کے سامنے کس قسم چیزیں پیش کر رہی ہیں؟‘‘ ایکتا کپور کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے لیکن اس معاملے کی جلد سماعت ہونے کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی اسی طرح کے ایک کیس میں کپور کو تحفظ دیا تھا۔

Published: undefined

عدالت نے ’’ہر بار جب بھی آپ اس عدالت میں آئیں گے، آپ کی ستائش نہیں کی جائے گی۔ ایسی عرضی دائر کرنے پر ہم آپ کو جرمانہ عائد کریں گے۔ روہتگی براہ کرم اسے اپنے مؤکل تک یہ پہنچائیں۔ کہ صرف اس لیے کہ آپ ایک بہترین وکیل کی خدمات حاصل کر لیتی ہیں، یہ عدالت آپ جیسوں کے لئے نہیں ہے جن کے پاس آواز ہے۔ بلکہ یہ عدالت ان لوگوں کے کے لیے کام کرتی ہے جن کے پاس آواز نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

سپریم کورٹ نے اس معاملے کو زیر التواء رکھا اور تجویز دی کہ ہائی کورٹ میں سماعت کی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لیے کسی مقامی وکیل کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ بہار کے بیگوسرائے کی ایک عدالت نے سابق فوجی شمبھو کمار کی عرضی پر ایکتا کپور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ کمار نے اپنی 2020 کی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ویب سیریز ٹریپل ایکس کے دوسرے سیزن میں میں ایک فوجی کی بیوی کے حوالہ سے کئی قابل اعتراض مناظر پیش کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined