بالی ووڈ

سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کا منصوبہ ناکام! 4 ملزمان گرفتار

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدہ ملزمان لارنس بشنوئی گینگ سے تھے اور انہوں نے پنویل میں سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس 

ممبئی: پولیس نے سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ نوی ممبئی کی پنویل پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ لارنس بشنوئی گینگ سے تھے اور انہوں نے پنویل میں سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ اس کے لیے پاکستان کے ایک اسلحہ سپلائر سے اسلحہ منگوانے کا منصوبہ تھا۔ نئی ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کینیڈا میں مقیم اپنے کزن انمول بشنوئی اور ساتھی گولڈی برار کے ساتھ مل کر پاکستان کے ایک اسلحہ ڈیلر سے اے کے-47، ایم-16 اور اے کے-92 اور دیگر جدید ترین ہتھیار خرید کر اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق گرفتار مجرموں اور گینگ نے جو منصوبہ تیار کیا تھا، اس میں ان کا مقصد سلمان خان کی گاڑی کو روکنا یا فارم ہاؤس پر حملہ کرنا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹروں کی گرفتاری سے ایک ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا تھا۔

Published: undefined

نوی ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اب تک 4 افراد کو گرفتار کر چکی ہے اور اداکار سلمان خان پر حملے کے منصوبے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گرفتار مجرموں کی شناخت دھننجے سنگھ، گورو بھاٹیہ، وصفی خان اور ذیشان خان کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں پولیس میں آئی پی سی کی دفعہ 115، 120 (بی) اور 506 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں پولیس نے لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا، گولڈی برار، اجے کشیپ عرف دھننجے تاپے سنگھ، راکی ​​شوٹر، ستیش کمار، سکھا شوٹر، سندیپ بشنوئی عرف گورو بھاٹیہ، روہت گودھرا، وسیم چینا، ڈوگر، سنتو کمار، وشال کمار، سندیپ سنگھ، ریاض عرف چندو، کملیش شاہ اور دیگر کو ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined