اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم کے سیٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کے پیر کے انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے جس سے خون بہنے لگا۔ چوٹ لگنے کے بعد سیٹ پر افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ وہاں موجود لوگوں نے فوراً سنی لیون کو فرسٹ ایڈ دیا جس کے بعد ان کے پیر سے خون نکلنا بند ہوا۔
Published: undefined
حادثہ کے بعد کی ویڈیو خود سنی لیون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں سنی لیون بہت ڈری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ انھوں نے پوسٹ میں بتایا ہے کہ انھیں چوٹ فلم ’کوٹیشن گینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران لگی۔ ویڈیو میں کچھ لوگ دکھائی دے رہے ہیں اور لوگوں کی آوازیں بھی پیچھے سے آ رہی ہیں۔ فلم شوٹنگ کے لیے موجود عملہ میں سے کوئی ایک کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ انھیں ٹیٹنس کا انجکشن لگانا پڑے گا، جس کے بعد سنی لیون ڈر جاتی ہیں اور انکار کر دیتی ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو میں لوگ کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ لوہے سے ان کے انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے۔ ایسے میں موجود لوگ ٹیٹنس کی سوئی کا مشورہ دیتے ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ ویڈیو میں سنی کہتی ہیں ’’کووڈ سے اتنا ڈر ہے، اب یہ ہو گیا۔ اب میں کیا کروں!‘‘ ایک شخص سنی لیون کے انگوٹھے سے نکلنے والے خون کو روکنے کے لیے چوٹ کی جگہ کو صاف کرتا اور اس پر اسپرے کرتا دکھائی دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined