ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کورونا وبا کی وجہ سے ہوئے یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے قدم اٹھانے کی پہل کی ہے، جس میں انہیں پرینکا چوپڑا کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔ پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر سونو سود کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومتوں کو ایسا کوئی اصول بنانا چاہیے جس کے تحت ایسے بچوں کی تعلیم اسکول سے لے کر کالج تک مفت کی جاسکے، جنہوں نے کووڈ۔ 19 کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔
Published: undefined
پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آپ لوگوں نے کبھی وژنری سماجی کارکن کے بارے میں سنا ہے؟ میرے ساتھی سونو سود بھی و ہی ہیں۔ وہ آگے کے بارے میں سوچ کر منصوبہ بناتے ہیں، کیونکہ اس بیماری کے اثرات شاید طویل عرصہ تک رہیں ایسی صورتحال میں کووڈ ہر اس بچے کے لئے ایک ڈراؤنی کہانی ہے، جنہوں نے اپنے والدین کو اس وبا میں کھو دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی تعلیم بند ہوسکتی ہے۔ میں سونو سود کی اس بات سے متاثر ہوں، انہوں نے ایک خاص طریقے سے اس کا حل نکالا ہے اب اس پر عمل ہونا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز