ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنی پیاری چیز نیلام کرنے جا رہی ہیں۔ سوناکشی نے یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ وہ اپنی سب سے خاص چیز نیلام کرنے جا رہی ہیں اور وہ اس سے جمع ہونے والی تمام رقم یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد میں بطور عطیہ دیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آرٹ ورک کی آن لائن نیلامی کرنے جارہی ہیں۔ ان میں سوناکشی کی ڈیجیٹل پرنٹ، اسکیچ اور کینوس پینٹنگز شامل ہیں۔
Published: undefined
سوناکشی نے خود ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں خود کی بنائی ہوئی تصویر کے ساتھ اپنی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اگر ہم دوسروں کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو کس بات کے اچھے ہیں۔ میرا آرٹ ورک میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ مجھے یہ سب کرکے بہت خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اب اس کا استعمال دوسروں کے لئے کرکے مجھے مزید راحت ملے گی۔
Published: undefined
سوناکشی نے کہا ’’لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر یومیہ اجرت حاصل کرنے والوں پر پڑا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ان مزدوروں کے لئے ایک بھیانک خواب کی طرح آیا ہے۔ وہ اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اپنے اور اپنے اہل خانہ کو کھانا کھلانے کے لئے کھانا تک بھی نہیں ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ لہذا میں نے فنکائنڈ کے ساتھ جڑ کر اپنے آرٹ ورک کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں کینوس پینٹنگ اور خاکوں کا ایک مرکب ہوگا۔ یہ میں نے اپنے دل سے بنایا ہے۔ اب ان کی نیلامی سے آنے والی رقم ان یومیہ اجرت پانے والے مزدوروں کی مدد کے لئے دی جائے گی جو اپنے لئے کھانا بھی نہیں جٹا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined