ممبئی: اپنے سیکڑوں گانوں سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہنے والے مشہور گلوکار کے کے کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ کولکاتا میں انتقال کے بعد آج ورسووا کے شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ کرشن کمار کناتھ یعنی کے کے کی چتا کو ان کے بیٹے نکول نے نذر آتش کیا۔
Published: undefined
کے کے کی آخری رسومات ادا کرنے کے موقع پر بیٹے نکول کرشنا کناتھ کے علاوہ بیٹی تمارا، اہلیہ جیوتی کرشنا اور بڑی تعداد میں میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہستیاں موجود رہیں اور کے کے کو نمناک آنکھوں سے الوداع کہا۔ اس دوران کئی بالی ووڈ ستارے انہیں یاد کرتے نظر آئے۔
Published: undefined
اس دوران اپنے چہیتے گلوکار کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ ہزاروں مداح نے کے کے کو آخری سلام پیش کرنے کے لئے پہنچے۔ اس دوران مداحوں نے ’کے کے امر رہیں‘ کے نعرے بھی بلند کئے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود دنیائے موسیقی سے وابستہ تمام ہستیاں بھی جذباتی نظر آئیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، کے کے کا جسد خاکی بدھ کی شام کولکاتا سے ممبئی پہنچا تھا۔ ان کے جسد خاکی کو آج ان کی رہائش پر رکھا گیا جہاں متعدد اہم شخصیات نے ان کے آخری دیدار کئے۔ آخری دیدار کرنے والوں میں دنیائے موسیقی سے وابستہ گلوکار وشال بھاردواج، شرییا گھوشال اور الکا یاگنک شامل تھے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ منگل کے روز کولکاتا کے نذرل منچ آڈیٹوریم میں کنسرٹ کے بعد کے کے کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کولکاتا میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم آر آئی) لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ان کے انتقال کے بعد کئی طرح کی کہانیاں منظر عام پر آئیں اور پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ بھی درج کیا لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹروں نے یہ تصدیق کر دی کہ کے کے کی موت دورہ قلب کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined