کرگل: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کرگل کے واکھا وادو نامی گاؤں میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کرگل میں خیمہ زن عامر خان نے یہ اعلان واکھا وادو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ 'ہم آپ کے گاؤں میں شوٹنگ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمیں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ آپ نے ہمیں جو تعاون فراہم کیا اس کے لئے ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں'۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہماری شوٹنگ مشکل ہوتی ہے یہ آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں تعاون فراہم کیا اور ہماری مدد کی جس سے ہمارا کام آسان ہو گیا'۔ عامر خان نے مذکورہ گاؤں میں بچوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم کمیونٹی ہال بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ بچے وہاں ثقافتی پروگرام منعقد کیا کریں گے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم سب کو آپ کی جگہ بہت اچھی لگی۔ آپ کا گاؤں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ہم گاؤں میں بھی گھومنا چاہتے ہیں'۔
Published: undefined
عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہیے۔ انہوں نے ایک نوجوان سے مخاطب ہو کر کہا کہ 'آپ نے جیکٹ جیسا کیا پہنا ہے؟ مقامی نوجوان نے جواب دیا کہ 'اس کو گونچا کہتے ہیں'۔ عامر خان نے پھر کہا کہ 'مجھے بھی اسی رنگ کا ایک گونچا چاہیے۔ آپ لوگوں کے کپڑے بھی بہت خوبصورت ہیں'۔ واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل سپر ہٹ فلم 'تھری ایڈٹس' کی شوٹنگ کے سلسلے میں لداخ آئے تھے۔
Published: undefined
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے کہا کہ عامر خان پروڈکشنز نے 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ کے دوران صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصہ خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہاں واکھا وادو نامی گاؤں میں لال سنگھ چڈھا نامی فلم کی شوٹنگ ایک ہفتے سے چل رہی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان پروڈکشنز شوٹنگ کے دوران کچرا پھیلا رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وہاں پر ہمارے دو مجسٹریٹ اور ایک پولیس افسر تعینات ہیں۔ پروڈکش کمپنی کی طرف سے صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصہ خیال رکھا جا رہا ہے۔ شوٹنگ 25 جولائی تک جاری رہے گی'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز