ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا پہلا بڑا ٹی وی شو 'فوجی' جو 1989 میں نشر ہوا تھا، اب دوبارہ دوردرشن چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اس شو کی تمام 13 اقساط دکھائی جائیں گی۔ شاہ رخ خان کے پہلے ٹی وی سیریل 'فوجی' کا دوبارہ نشر جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اقساط ہر پیر سے جمعرات تک ڈی ڈی نیشنل پر نشر کی جائیں گی، جس سے مداح ایک بار پھر اس شو کو دیکھ سکیں گے۔
Published: undefined
دوردرشن کی ڈائریکٹر جنرل کنچن پرساد نے کہا، "فوجی ایک کلاسک ہے، جو ناظرین میں بے حد مقبول رہا ہے۔ ہم 'فوجی 2' کا انتظار کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کی اقساط کو دوبارہ نشر کرنا اس شو کی جڑوں سے دوبارہ جڑنے اور 'فوجی 2' کی ریلیز سے پہلے اس کی کامیابی اور مقبولیت کا جشن منانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔‘‘
Published: undefined
'فوجی' کی ہدایت کاری راج کمار کپور نے کی تھی اور انہوں نے اس شو کے ذریعے شاہ رخ خان کو ان کا پہلا بڑا بریک دیا تھا۔ 'فوجی' ہندوستانی فوج کے کمانڈو رجمنٹ کی تربیت پر مبنی شو تھا۔ یہ شاہ رخ خان کا ٹیلی ویژن میں ڈیبیو تھا اور انہوں نے لیفٹیننٹ ابھیمانیو رائے کا کردار ادا کیا تھا۔
اس شو میں راکیش شرما نے میجر وکرم وکی رائے، امینہ شیروانی نے کرن کوچر اور منجولا اوتار نے کیپٹن مدھو راٹھور کا کردار ادا کیا تھا۔ پہلے راکیش کو شو میں مرکزی کردار دیا گیا تھا، جب کہ شاہ رخ خان دوسرے مرکزی کردار میں تھے۔
Published: undefined
'فوجی' کے بعد شاہ رخ خان عزیز مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والے ٹی وی سیریل 'سرکس' میں بھی نظر آئے تھے۔ اس کے بعد وہ 'ایڈیئٹ'، 'امید'، 'واگلے کی دنیا' اور انگریزی فلم 'ان وچ اینی گیوز اٹ دوز ونس' میں بھی جلوہ گر ہوئے۔
شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم 'دیوانہ' سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے دیویا بھارتی اور رشی کپور جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر کے لیے ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ 'کنگ خان' نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور وہ ہندوستانی سینما کے سب سے بڑے ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined