ممبئی: شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان 5 سال بعد 'پٹھان' کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں اور عوام کو اس فلم کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن ان کی آنے والی فلم 'جوان' کے لئے بھی ماحول تیار ہو چکا ہے۔
Published: undefined
اس سال جون میں جب شاہ رخ نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 'جوان' کا اعلان کیا تھا تو مداح پرجوش ہو گئے تھے۔ یو ٹیوب پر اس اعلان کی ویڈیو کو 29 ملین سے زیادہ ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔ عوام کی اس دیوانگی کا 'جوان' پر گہرا اثر پڑا ہے اور رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز سے پہلے ہی اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کر لی ہے۔ چند روز قبل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس، فلم کے رائٹس خریدنے میں کامیاب رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے 'جوان' کے او ٹی ٹی حقوق کے لیے 120 کروڑ خرچ کیے ہیں۔
Published: undefined
اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 'جوان' کے سیٹلائٹ رائٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں، جنہیں زی ٹی وی نے حاصل کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 'جوان' نے دونوں حقوق بیچ کر 250 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اگرچہ رپورٹ کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اگر اس میں کوئی صداقت ہے تو یہ کمائی 'جوان' کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ 'جوان' کا بجٹ 180 کروڑ روپے کے قریب ہے، لہذا فلم 250 کروڑ کمانے کے بعد پہلے ہی منافع بخش ہو چکی ہے۔
Published: undefined
شاہ رخ جہاں ہندی فلموں کے ٹاپ اسٹار ہیں وہیں ساؤتھ کی لیڈی سپر اسٹار نین تارا ان کے ساتھ 'جوان' میں مرکزی کردار میں ہیں۔ مسلسل مضبوط پرفارمنس دینے والے وجے سیتوپتی اس فلم میں منفی کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ تھلاپتی وجے اور دیپیکا پادوکون کے کیمیو کی بھی اطلاعات ہیں۔ 'جوان' کو نہ صرف ہندی بلکہ تمل، تلگو، ملیالم اور کنڑا میں بھی ریلیز کیا جانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 'جوان' کو لے کر نہ صرف ہندی فلموں کے شائقین بلکہ ملک بھر کے شائقین میں بھی جوش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined