بالی ووڈ

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جلوہ جاری، 3 دن میں 160 کروڑ روپئے کئے حاصل، ویک اینڈ پر مزید کمائی کی امید

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے کے پہلے اور دوسرے دن متعدد ریکارڈ قائم کر چکی ہے، جبکہ 3 دنوں کے اندر اس نے ہندوستان میں 160 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے کے پہلے اور دوسرے دن متعدد ریکارڈ قائم کر چکی ہے، جبکہ 3 دنوں کے اندر اس نے ہندوستان میں 160 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔ جبکہ اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 290 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ’پٹھان‘ نے تیسرے دن ہندوستان میں 34 سے 36 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ یہ کمائی پہلے دو دنوں کے مقابلہ قدے کم ہے لیکن اب ویک اینڈ پر ہفتہ اور اتوار کے دن کمائی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ فلم نے پہلے دن 57 کروڑ، دوسرے دن 70.50 کروڑ کمائے اور یہ ہندوستان بھر میں کل 163.50 کروڑ روپئے کی کمائی کر چکی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور اس کے ذریعہ چار سال بعد شاہ رخ نے شاندار واپسی کی ہے۔

Published: undefined

’پٹھان‘ نے دوسرے دن ہندوستانی باکس آفس پر 70 کروڑ روپے کی کمائی کی اور دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر رلیا۔ پٹھان ریلیز اور اس کے اگلے دن ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ جبکہ کورونا کے بعد، 'پٹھان' پہلی ہندی فلم ہے، جس نے لگاتار دو دن تک سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں دوسرے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے۔ پٹھان کے ابھی امکانات مزید روشن ہیں کیونکہ اب دو دن ویک اینڈ ہے اور 'پٹھان' ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined