شاہ رخ خان ان دنوں فلم ’جوان‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس فلم میں پہلی بار جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ نین تارا کے ساتھ فلم شائقین کی تفریح کرنے والے ہیں۔ فلم ’پٹھان‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ایک بار پھر اس فلم میں شاہ رخ ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اٹیلی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور اسے لوگ خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔ ٹریلر کو دیکھنے کے بعد لوگوں میں فلم دیکھنے کی خواہش مزید بڑھ گئی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس سے تمل ناڈو کے 3000 کنبوں کو معاشی طور پر بہت فائدہ پہنچا۔
Published: undefined
دراصل شاہ رخ 30 اگست کو چنئی میں ’جوان‘ فلم کے پروموشن سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران فلمسازوں نے فلم کی موسیقی کا مزہ لیا اور فلم سے متعلق کچھ اہم باتیں بھی ہوئیں۔ اس موقع پر آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے بتایا کہ شاہ رخ کے چنئی میں شوٹنگ کے فیصلے نے کس طرح تمل ناڈو کے ہزاروں کنبوں کی مدد کی۔ متھوراج نے کہا کہ ’’چنئی-تمل ناڈو میں 3 ہزار کنبوں کو آج معاشی طور سے فائدہ پہنچا ہے، کیونکہ آپ (شاہ رخ) نے ممبئی سے چنئی آ کر شوٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ ہم تہہ دل سے اس کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں۔‘‘
Published: undefined
آرٹ ڈائریکٹر متھوراج کے اس انشکاف نے شاہ رخ کے فینس کا دل باغ باغ کر دیا۔ فلم شائقین سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’’150 دن کے قریب جوان کی شوٹنگ تمل ناڈو میں ہوئی ہے، جس سے تین ہزار کنبوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ شاہ رخ خان، آپ کے اس انداز کی وجہ سے ہی فینس آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined