ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں شاہ رخ خان کو جان سے مارنے اور 50 لاکھ روپے کی مانگ کے کیس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم وکیل فیضان خان نے شاہ رخ خان کی سیکورٹی اور ان کے بیٹے آرین خان کے بارے میں آن لائن تحقیق کی اور کئی معلومات جمع کیں۔
Published: undefined
تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے باندرہ پولیس اسٹیشن کا نمبر انٹرنیٹ سے نکال کر دھمکی آمیز کال کی۔ 30 اکتوبر کو ملزم نے ایک نیا موبائل فون خریدا اور اس میں اپنے پرانے سم کارڈ کو استعمال کیا۔ اس نے 2 نومبر کو موبائل چوری ہونے کی شکایت درج کروائی لیکن نمبر بند نہیں کروایا۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر موبائل واقعی چوری ہوا ہوتا تو چور سم بدل دیتا لیکن ملزم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ دھمکی دینے سے پہلے ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔
ملزم کے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس نے دھمکی دینے سے قبل مختلف لوگوں سے رابطے کیے لیکن وہ ان کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ پولیس کو شک ہے کہ ملزم نے موبائل کہیں چھپا دیا ہے۔
Published: undefined
باندرہ پولیس کے مطابق، 5 نومبر کو ایک نامعلوم شخص نے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کی۔ کالر نے کہا، ’’شاہ رخ اگر 50 لاکھ نہیں دے گا تو میں اسے مار ڈالوں گا۔‘‘ پولیس نے تفتیش کر کے کالر کو ٹریس کیا اور اسے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے گرفتار کیا۔
ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور تعاون نہیں کر رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بار بار اپنے بیانات بدل رہا ہے، جس سے تحقیقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز