نئی دہلی: کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی بادشاہت ایک بار پھر ثابت کر دی ہے، جب ٹائم میگزین کی طرف سے کرائے گئے 2023 ٹائم100 پول میں وہ سر فہرست رہے۔ اس پول میں میگزین نے قارئین سے ان شخصیات کے لیے ووٹ دینے کو کہا تھا جو ان کے مطابق، ٹائم کی طاقت ور ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں مقام حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
Published: undefined
ٹائم ڈاٹ کام پر شائع رپورٹ کے مطابق پول کے دوران مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زیادہ افراد نے ووڈ دیا، جس میں سے 4 فیصد ووٹ حاص کر کے شاہ رخ خان سرفہرست رہے۔ فہرست میں شاہ رخ خان کے علاوہ ہالی ووڈ کی اداکارہ مشیل یو، معروف ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز، میٹا (فیس بک) کے سی ای او مارک زکربرگ اور جنوبی امریکی ملک برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا ڈی سلوا شامل ہیں۔
Published: undefined
ایران کی خاتون مظاہرین 3 فیصد ووٹ حاصل کر کے دورے مقام پر رہیں۔ یہ مظاہرین ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھ 22 سالہ مہسہ امین کے مارے جانے کے بعد سڑکوں پر اتر آئیں تھیں۔ انہیں ٹائم 2022 ہیروز آف دی ایئر کے خطاب سے بھی نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ گزشتدہ سال کا پرسن آف دی ایئر ریڈر پول بھی انہیں خاتون مظاہرین کے نام رہا تھا۔
Published: undefined
کورونا کی وبا کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر لوگوں کی خدمت کرنے والے طبی اہلکارو 2 فیصد ووٹ حاصل کر کے تیسرے مقام پر رہے۔ صرف ریاستہائے متحدہ میں ہی 1.8 کروڑ طبی اہلکار وبا کے دوران لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہے تھے۔ اس کے بعد برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگل مرکل کا مقام رہا۔ دونوں نے 1.9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
دنیا کے مشہور فٹبال کھلاڑی اور ارجنٹائن کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی اس فہرست میں پانچویں مقام پر رہے، جنہوں نے 1.8 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ میسی فرانس کی فٹبال میگزین کی جانب سے فراہم کیا جانے والا ’بیلن ڈی اور ایوارڈ‘ سات مرتبہ جیت چکے ہیں۔
ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق، ٹائم کے ایدیٹرز 2023 کی ٹائم 100 فہرست کے لئے اپنی پسند کو 13 اپریل کو جاری کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز