ممبئی: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر راج کماری ہیرانی کا کہنا ہے کہ منّا بھائی سیریز کی تیسری فلم کی اسکرپٹ تیار ہوگئی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا۔
سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی والی فلم منّا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی کے بعد اب راج کمار ہیرانی اس سیریز کی اگلی فلم بنانے کی تیاری میں ہیں۔ کافی وقت سے منا بھائی کی تیسری فلم سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں۔ راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ فلم کی کہانی تیار ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے گا۔ فلم میں سنجے دت اور ارشد وارثی پھر سے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے لیکن ابھی فلم کی باقی کاسٹ کے انتخاب میں کچھ وقت لگنے کی امید ہے۔
Published: undefined
ہیرانی نے مزید کہا کہ ان کی فلموں میں ان کے کردار اہم ہوتے ہیں۔ وہ اسٹار کو ذہن میں رکھ کر کبھی کہانی نہیں لکھتے اور وہ اپنی فلموں میں اہم کردار کے انتخاب کے بعد باقی اداکاروں کے انتخاب پر بھی سنجیدگی سے غور کرتے ہیں۔ وہ ایک ایک کردار کا انتخاب خود کرتے ہیں۔ راجو ہیرانی کا ماننا ہے کہ آپ کی فلم دیگر کرداروں کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوسکتی۔ ہیرانی نے کہا کہ وہ ہر طرح کے اداکار کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی کہانی ہی ان کی اصل ہیرو ہوتی ہے۔ کہانی کو جیسی ضرورت ہوتی ہے اسی کے تحت ہی اداکاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined