ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ’’اے وطن میرے وطن‘‘ سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ سارہ علی خان 'اے وطن میرے وطن' میں مجاہد آزادی اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اے وطن میرے وطن دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔ یہ فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔ اے وطن میرے وطن کی ہدایت کاری کنن ائیر کریں گے۔ فلم کی کہانی دراب فاروقی نے لکھی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اوشا مہتا جدوجہد آزادی کے دوران سکریٹ ریڈیو آپریٹر تھیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے دوران اہم کردار نبھایا تھا۔ اوشا مہتا نے سکریٹ ریڈیو سروس 'کانگریس ریڈیو' کا آغاز کیا تھا۔ اس سروس ریڈیو کی مدد سے اس وقت کی وہ تمام معلومات اور دیگر خبریں شیئر کی جاتی تھیں جن پر اس دوران انگریزوں نے پابندی لگا رکھی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined