بالی ووڈ

فلمی گپ شپ: سلمان خان جِم میں بہا رہے پسینہ، شیئر کی ’شرٹ لیس‘ تصویر

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں سلو میاں جم میں شرٹ لیس انداز میں پسینہ بہا رہے ہیں، ان کے مداحوں میں یہ ادا خوب پسند کی جا رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سلمان خان فلموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی تازہ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرم پر شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں موجود ہیں اور ورک آؤٹ کے بعد کافی پسینہ بہا چکے ہیں۔ ان کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس پر لاکھوں لائیکس اور کمیٹس آ چکے ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 5:11 PM IST

واضح رہے کہ سلمان خان اپنے کسرتی بدن کے حوالہ سے کافی مشہور ہیں اور اپنی متعدد فلموں میں وہ شرٹ لیس (بغیر شرٹ کے) سین دے چکے ہیں۔ کافی دنوں کے بعد انہوں نے کوئی شرٹ لیس تصویر شیئر کی ہے۔ سلمان خان کی اس پوسٹ کو ان کے فینس کافی پسند کر رہے ہیں لیکن ایسے بھی صارفین ہیں جو ان کو ٹرول کر رہے ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 5:11 PM IST

تاحال ان کی پوسٹ کو 16 لاکھ سے زیادہ مرتبہ لائکس کیا جا چکا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا ہے ’’میں نے ابھی اپنا ورک آؤٹ ختم کیا ہے۔‘‘ غور طلب ہے کہ سلمان خان ان دنوں ممبئی میں واقعہ اپنے گھر سے دور پنویل والے فارم ہاؤس میں قیام کر رہے ہیں، خبروں پر یقین کریں تو یہاں ان کے ساتھ ان کا خاندان اور مبینہ گرل فرینڈ یولیا ونتور بھی موجود ہیں۔ اپنے فارم ہاؤس سے ہی وہ لگاتار ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 5:11 PM IST

سلمان خان اپنی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کے بعد جلد ہی ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں سلو میاں ایک مرتبہ پھر سے اداکارہ دشا پاٹنی کے ساتھ جلوہ افروز ہوں گے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی شوٹنگ ادھوری رہ گئی ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 5:11 PM IST