بالی ووڈ

’فیک کاسٹنگ‘ معاملے پر سلمان خان ایکشن میں، قانونی کارروائی کی دھمکی دی

سلمان خان کی فلم کمپنی ’ایس کے ایف‘ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فلموں کی کاسٹنگ کے لیے کسی ایجنٹ کو ہائر نہیں کیا گیا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>سلمان خان اور ان کی کمپنی کا بیان / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سلمان خان اور ان کی کمپنی کا بیان / تصویر سوشل میڈیا

 

 ممبئی: بال ووڈ کے دبنگ بھائی جان کہے جانے والے سلمان خان کے نام سے فلموں کے لیے فرضی کاسٹنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کی فلموں کے لیے کچھ لوگوں سے رابطہ کیا گیا جس پر بھائی جان نے سخت ایکشن لیا ہے۔ بھائی جان کی فلم کمپنی ’سلمان خان فلم‘ (ایس کے ایف) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے نہ صرف اس کی وضاحت کی ہے بلکہ فرضی کاسٹنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

Published: undefined

انسٹاگرام پر ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا ہے کہ موجودہ وقت میں کمپنی کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ نہیں کر رہی ہے۔ اس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم یہ صاف کر دینا چاہتے ہیں کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی سلمان خان فلم کسی بھی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہی  ہے۔ ہم نے اپنے کسی بھی فیوچر پروجیکٹ کے لیے کسی طرح کے کاسٹنگ ایجنٹ کو کام پر نہیں رکھا ہے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں کوئی بھی ای میل یا پھر میسیج ملتا ہے تو برائے مہربانی اس پر بھروسہ نہ کریں۔ اگر کوئی مسٹر خان اور ایس کے ایف کا نام غلط طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پایا جائے گا تو اس کے خلاف ہم قانونی کارروائی کریں گے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سلمان خان کی کمپنی نے گزشتہ سال بھی فیک کاسٹنگ کے بارے میں ایک بیان جاری کیا تھا۔ اس وقت بھی کمپنی اور سلمان خان کے نام کا استعمال کرتے ہوئے فیک کاسٹنگ کال کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ گزشتہ کل (31 جنوری) کا یہ معاملہ بھی اسی نوعیت کا ہے جس کے بارے میں بھائی جان کی کمپنی نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ سلمان خان نے اس کمپنی کی شروعات 2011 میں کی تھی، اس میں ان کی والدہ سلمیٰ خان بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کمپنی سے ہونے والی آمدنی ’بینگ ہیومن‘ آرگنائزیشن کو وقف کر دی جاتی ہے۔

Published: undefined

سلمان خان پروڈکشن کے بینر تلے بنی پہلی فلم ’چلّر پارٹی‘ تھی جس کی ہدایت کاری نتیش تیواری اور وکاس بہل نے کی تھی۔ اس کے بعد ایس کے ایف نے ’بجرنگی بھائی جان‘، ‘ہیرو‘، ’ٹیوب لائٹ‘ اور ’رادھے‘ سمیت کئی فلمیں بنائی۔ فی الوقت سلمان خان وشنو وردھن کی ہدایت کاری میں بن رہی اپنی اگلی فلم ’دی بل‘ پر کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ اس کے ذریعے سلمان خان اور کرن جوہر 25 سال بعد ایک ساتھ  کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے آخری بار 1998 میں ریلیز  ہوئی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined