ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’میں نے پیار کیا ‘کے سیٹ پر 30روٹی کھاجاتے تھے۔ سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے زیادہ فٹ اداکار مانا جاتا ہے۔سلمان کو فلم میں اپنے کرداروں کےلئے وزن گھٹانے اور بڑھانے میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔گزشتہ کچھ فلموں میں سلمان اپنے ہر لُک کے لئے سخت محنت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
Published: undefined
سلمان نے کہا،’’میری فلموں میں شروعاتی محنت وزن بڑھانے کے لئے ہوتی تھی کیونکہ میں اپنے کریئر کے شروعاتی دور میں کافی پتلا دبلا تھا ۔میں اس وقت جو بھی ملتا تھا کھا لیتا تھا۔مجھے یاد ہے کہ میں اپنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے سیٹ پر 30روٹیاں کھاجاتا تھا اور کافی کیلے کھاتا تھا۔اب وہ دور ہے جب میں کھانا سونگھ بھی لیتا ہوں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے،تو ایسے میں اب شروعاتی دور سے محنت میں تبدیلی آگئی ہے۔اب بڑا سنبھل کر کھانا پڑتا ہے کیونکہ وزن بڑھنے کا خطرہ ہوجاتا ہے۔وہیں پہلے کچھ بھی کھالیتا تھا تو وزن نہیں بڑھتا تھا۔
Published: undefined
سلمان نے کہا،’’میں نے فلم سلطان اور بھارت کےلئے بہت کم وقت میں وزن گھٹانے اور وزن بڑھانے کے عمل کوپورا کیا ہے اور اس دوران نوجوان کردار اور زیادہ عمر والے کردار کےلئے مجھے تقریباً 15کلو گرام وزن اوپر نیچے کرنا پڑا تھا۔سلمان کی اس سال ریلیز ہوئی فلم بھارت نے باکس آفس پر 200کروڑ روپےسے زیادہ کی کمائی کی ہے۔سلمان فی الحال اپنی فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز