سلمان خان جودھپور عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد بالآخر ممبئی پہنچ گئے۔ یہاں سلمان خان کو ان کے شیدائیوں نے گھیر لیا جن کا انھوں نے ہاتھ لہرا کر شکریہ ادا کیا۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
جودھپور ہوائی اڈے سے اداکار سلمان خان نے ایک خصوصی طیارے سے ممبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ شام میں 7.15 بجے ممبئی پہنچ جائیں گے۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
جودھپور سنٹرل جیل سے رہا ہونے کے بعد اداکار سلمان خان جودھپور ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ سے چارٹیڈ طیارے سے براہ راست وہ ممبئی کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
جودھپور سنٹرل جیل سے اداکار سلمان خان رہا ہو گئے ہیں۔ وہ جیل سے براہ راست جودھپور ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ سلمان خان چارٹیڈ طیارے سے براہ راست ممبئی روانہ ہو ہوں گے۔ چارٹیڈ طیارہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔ سلمان کی دونوں بہنیں بھی ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی ضمانت جودھ پور سیشن عدالت سے منظور ہو چکی ہے۔ عدالت نے رہائی کا پروانہ جاری کر دیا ہے جسے جیل میں پہنچا دیا گیا ہے۔ سلمان کو لینے کے لئے ان کے اہلخانہ جیل میں پہنچ گئے ہیں۔ سلمان خان کے پرستاروں نے ان کے اعزاز میں جیل کے باہر گلاب کے پھول بھچا دئے ہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی وہ 5 دلائل جن سے ان کا بیل کا دعویٰ مضبوط ہوا:
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
کالا ہرن شکار معاملہ میں جودھپور سیشن عدالت سے سلمان خان کی درخواست کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ سیشن جج رویندر جوشی نے 3 بجے اپنا فیصلہ سنایا اور سلمان خان کو 50 ہزار کے مچلکہ پر ضمانت دی گئی ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ سلمان خان بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سلمان خان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا موجود تھیں۔ جیسے ہی ضمانت منظور ہوئی دنوں بہنیں خوشی سے ایک دوسرے سے لپٹ گئیں۔ دنوں کی آنکھوں میں کوشی کے آنسو جھلک پڑے۔ سلمان کی دونوں بہنیں اور باڈی گارڈ شیرا جمعرات سے ہی جودھپور میں موجود ہیں۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد سلمان کے پرستاروں میں جشن کا ماحول ہے۔
سرکاری وکیل بھوانی سنگھ بھاٹی کی طرف سے سلمان خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم اداکار سلمان خان کو ضمانت نہ دی جائے کیوںکہ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے بلکہ سزا کی معطلی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبادلہ ہو جانے کے باوجود جج رویندر جوشی کا ضمانت پر فیصلہ سنانا غلط ہے۔ تمام دلائل سننے کے بعد جج نے سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
قبل ازیں سی جے ایم عدالت نے سلمان خان کو 5 سال کی سزا سنائی تھی اور 10 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اس کے بعد سلمان کو جودھپور سنٹرل جیل میں بھیج دیا گیا تھا۔ جمعہ کو سلمان خان کی ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تھی لیکن جج نے معاملہ آج تک کے لئے ملتوی کر دیا تھا۔ آج جج نے دونوں فریقین کی دلائل سنیں اور لنچ کے بعد فیصلہ سنانے کو کہا تھا۔
سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران کانکنی کے جنگلوں میں دو ہرنوں کا شکار کیا۔ اس معاملہ میں سی جے ایم عدالت نے 5 اپریل کو اداکار سلمان خان کو مجرم قرار دیا تھا۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی ایک ننہی پرستار نے اعلان کر دیا تھا کہ جب تک ان کو ضمانت نہیں ملے گی وہ کھانا نہیں کھائے گی اور پانی بھی نہیں پئے گی۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
بشنوئی طبقہ کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے سلمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ انہوں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’سلمان کو 25-25 ہزار کے دو مچلکہ بھرنے ہوں گے اور وہ عدالت کی مرضی کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ انہیں 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔‘‘
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
بہار کے پٹنہ شہر میں سلمان خان کی منہ بولی بہنوں فرح اور صبا نے ان کو ضمانت ملنے کی خوشی منائی
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
کالا ہرن شکار معاملہ میں 5 سال کی سزا پائے سلمان خان جودھپور سنٹرل جیل میں قید ہیں۔ جودھپور سیشن عدالت سے ان کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ سیشن عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد آج ہی جیل سے رہا ہو سکتے ہیں۔ جج کے دستخط کے بعد پروانہ جودھ پور سنٹرل جیل بھیجا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ضمانت کے کاغذات پہنچنے کے ساتھ ہی سلمان کو رہا کر دیا جائے گا۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہو چکی ہے اور کچھ ہی دیر میں اس بات کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے کہ انہیں ضمانت ملے گی یا نہیں۔ سماعت پوری ہونے کے بعد لنچ تک کے لئے عدالت کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
فیصلہ کے پیش نظر جودھپور سیشن کورٹ کے باہر کافی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں۔ سلمان خان کے پرستار ان کی ضمانت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ سلمان کو ضمانت ملے گی یا نہیں اس پر فیصلہ 2 بجے کے بعد آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سلمان خان کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء مہیش بورا اور ہستی مل سارست نے عدالت سے ضمانت دینے کی اپیل کی وہیں سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کی۔
مہیش بورا نے کہا کہ سلمان کو جھوٹے معاملہ میں پھنسایا گیا ہے جبکہ ہستی مل سارسوت نے کہا کہ ان 20 سالوں میں سلمان خان نے ہمیشہ عدالت کا حترام کیا ہے۔ ہستی مل سارسوت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی دلائل پیش کر دی ہیں اور فیصلہ لنچ کے بعد آنے کی توقع ہے۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سیشن عدالت سے ضمانت نہ ملنے کی صورت میں سلمان خان کو مزید دو راتیں جیل میں ہی گزارنی پڑ سکتی ہیں۔ سلمان خان کے وکیل کہہ چکے ہیں کہ ضمانت نہ دی گئی تو وہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے لیکن کل اتوار ہے۔ اگر پیر کے روز ضمانت کی عرضی داخل کی گئی تو سلمان خان کا دو اور راتیں جیل میں رہنا یقینی ہو جائے گا۔
تاہم، معاملہ کی سماعت مکمل ہو چکی ہے، سلمان کو راحت ملے گی یا پھر انہیں ضمانت کے لئے عدالت اعلیٰ کا رخ کرنا پڑے گا یہ فیصلہ آنے کے بعد ہی معلوم چل سکے گا۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
سلمان خان کی درخواست ضمانت پر جس وقت سماعت چل رہی تھی اچانت ان کی بہن الویرا بے ہوش ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے انہیں سہارا دے کر عدالتی کمرے سے باہر نکالا۔ قبل ازیں سلمان خان کی بہنوں نے سنٹرل جیل میں جاکر سلمان خان سے ملاقات بھی کی تھی۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
کالا ہرن شکار معاملہ میں 5 سال کی سزا پائے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر جودھپور سیشن عدالت میں سماعت جاری ہے۔ عدالت میں ان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا موجود ہیں اور عدالت کے باہر سلمان کے پرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں، جو سلمان خان کی شان میں کشیدے پڑھ رہے ہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
تمام طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد جودھپور سیشن کورٹ میں آخر کار سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہو چکی ہے۔ دراصل ضمانت عرضی پر سماعت جمعہ کے روز پوری نہیں ہوئی تھی، حالانکہ میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا تھا کہ جج نے فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ جب تک ضمانت پر فیصلہ نہیں آ جائے گا سلمان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔
سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہے جج رویندر جوشی کے حوالہ سے اطلاع تھی کہ ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم درخواست ضمانت کی سماعت وہ ہی کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران سلمان خان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا، ان کے باڈی گارڈ شیرا، ان کے وکیل مہیش بورا، سرکاری وکیل بھوانی سنگھ بھاٹی موجود ہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
واضح رہے کہ جمعرات کو جودھپور کی سی جے ایم عدالت نے سلمان خان کو 20 سال پرانے کالا ہرن شکار معاملہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اور 10 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں سنٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
کالا ہرن شکار معاملہ میں جیل میں قید سلمان خان کے وکیل مہیش بورا کا کہنا ہے کہ وہ آج ہی جج صاحب سے فیصلہ سنانے کی اپیل کریں گے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ متعلقہ عدالت میں جاکر عرضی داخل کریں گے لیکن سماعت آج ہی کرائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کا طویل انتظار نہیں کر سکتے۔
ادھر سرکاری وکیل بھوانی سنگھ بھاٹی کا کہنا ہے کہ عدالت نے پورا معاملہ سن لیا ہے۔ اب یہ جج پر منحصر ہے کہ وہ سماعت کریں یا نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سزا میں چھوٹ دینے کا معاملہ ہے کوئی معمولی ضمانت کا معاملہ نہیں۔ اس معاملہ میں چاہے تو تبادلہ کے باوجود دونوں جج سماعت کر کے فیصلہ دے سکتے ہیں۔
اس معاملہ میں ماہرین کی رائے ہے کہ چونکہ جج جوشی نے کل فیصلہ محفوظ رکھا تھا اس لئے اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ وہی آج سلمان خان کی ضمانت کے سلسلہ میں فیصلہ سنائیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
راجستھان میں اچانک جمعہ کی رات 87 ججوں کا تبادلہ کردیا گیا ۔ ان ججوں میں وہ جج شامل ہیں جنہوں نے جمعہ کو سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی اور فیصلہ ہفتہ کے لئے محفوظ رکھا تھا۔ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جج رویندر کمار جوشی کی تھی۔ ان کا تبادلہ سروہی میں کر دیا گیا ہے۔ ان کے مقام پر نئے سیشن جج چندر کمار سونگرا ہوں گے۔ ان تبادلوں سے سلمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پر کیا اثر پڑے گا، یہ ابھی صاف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کالا ہرن شکار معاملہ میں سلمان خان کو 5 سال کی سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ دو راتیں جودھپور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں۔ جمعہ کے روز سماعت کے بعد سیشن جج نے آج کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ لیکن اب تبادلہ ہونے کے بعد نئے جج وہی فیصلہ سنا دیں گے یا نئے سرے سے سماعت کریں گے یہ کسی کو نہیں معلوم۔ بہرحال سلمان کی ضمانت پر سسپینس ابھی برقرار ہے۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
وہیں، عدالتی نظام کے ان تبادلوں میں ان جج کی ترقی ہوئی ہے جنہوں نے سلمان خان کو کالا ہرن شکار کے معاملے میں 5 سال کی سزا سنائی ہے۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Apr 2018, 9:02 AM IST