ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اب عمر کے مطابق صحیح کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ’تانہاجی: دی انسنگ وارئیر‘ کے بعد اب سیف علی خان جلد ہی ’جوانی جانِ من‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایتکاری نتن ککڑ نے کی ہے۔ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبو کر رہی ہیں۔ اس فلم میں سیف نے عالیہ کے والد کا کردار نبھایا ہے۔
Published: undefined
سیف علی نے کہا کہ اب وہ عمر کے مطابق صحیح کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’پروڈیوسر جئے شیو کرمانی نے کچھ سال قبل اس فلم کا آئیڈیا میرے ساتھ شیئر کیا تھا۔ حال ہی میں جب میں اپنے کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے لگا کہ میں اپنی عمر کے مطابق رول کرنا چاہتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ایک باپ کا کردار ہو لیکن یہ دلچسپ ہونا چاہیے۔ اس کے بعد میں جئے شیو کرمانی سے اس فلم کے لئے ملا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’میں نتن ککڑ سے کسی دوسری فلم کے لئے ملا تھا حالانکہ بات نہیں بن پائی لیکن مجھے ان سے بات کرنے میں بے حد لطف آیا اور جب جئے نے مجھے بتایا کہ وہ نتن کے ساتھ مل کر یہ فلم بنا رہے ہیں تو میں واقعی حیرت ہوئی۔ نتن نے شاندار اسکرپٹ بناکر اسے کمرشیل اور تفریحی آمیز بنا دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
سیف علی خان نے کہا ’’عالیہ شاندار ہیں اور انہوں نے اس فلم کو اور خاص بنا دیا ہے۔ آج کل بچے مکمل طور پر تیار ہو کر آتے ہیں جبکہ ہم بغیر کسی تیاری کے براہ راست اداکاری میں آگئے تھے۔ مجھے واقعی یہ محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں میں وہ اب تک سب سے بہتر ہے۔ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے، وہ بہت ہی توانا تھے اور عالیہ میں بھی وہی توانائی نظر آتی ہے۔ ہم نے کئی بڑے سین ایک ہی بار میں کرلئے اور اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ فلم جوانی جانِ من 31 جنوری کو ریلیز ہو گی‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز