نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت کی۔ ان کے اس اقدام پر ان کی کافی تعریف کی گئی، تاہم ایک گروپ نے ان پر تنقید بھی کی اور سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔ اداکارہ نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا میں کیوں شامل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح نفرت اور تشدد کا ماحول پید کر دیا گیا ہے ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس کے خلاف مزاحمت کا بہترین ذریعہ ہے۔ نیز بھارت جوڑو یاترا کا نعرہ بھی ’نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو‘ ہے۔
Published: undefined
سورا بھاسکر نے کہا ’’راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہونے کے پیچھے کوئی راز نہیں ہے۔ سب کے سامنے ہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں ہندوستان میں سیاسی و عوامی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں پر نفرت اور تشدد کو عام کیا جا رہا ہے۔ بلکہ اسے قبول بھی کیا جا رہا ہے۔ سماج کو جس طرح سے مشتعل کیا جا رہا ہے میں اس سے فکر مند ہوں۔ میڈیا نے جس طرح بریریت اور نفرت کی حمایت کی ہے وہ بھی تشویشناک ہے۔ جب میں نے بھارت جوڑو یاتر کے بارے میں سنا اور اسے دیکھا تو جانا کہ یہ یاترا تمام مسائل کو اٹھا رہی ہے۔ یاترا میں نفرت اور تشدد کے علاوہ معیشت کی ابتر صورت حال کا بھی مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ اپنی بے باک رائے کے لئے سورا بھاسکر کو اکثر ٹرول کیا جاتا ہے اور ان پر لگاتار تنقید کی جاتی ہے۔ تاہم، اداکارہ کا کہا کہنا تھا کہ اس کا اثر ان کے کام پر بھی پڑتا ہے۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ وہ یہ سب گزشتہ 8 سالوں سے برداشت کر رہی ہیں۔ اقتدار پر قابض لوگ انہیں کئی طرح کے ناموں سے بلاتے ہیں اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جس خوف کی گرفت میں ہے، اس کا اثر بالی ووڈ پر بھی صاف نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
سورا بھاسکر نے کہا کہ انہیں اپنا کام سب سے زیادہ پیارہ ہے لیکن انہوں نے دانستہ طور پر یہ خطرہ مول لیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب انہیں کام نہیں مل رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جتنا کام انہیں ملنا چاہئے اتنا نہیں مل رہا ہے۔ سورا نے کہا ’’جو مواقع مجھے حاصل ہوئے ہیں، میں اس سے کئی گنا بہتر اداکارہ ہوں۔ مجھے کبھی خراب ریویو نہیں دیا گیا۔‘‘
Published: undefined
سورا نے کہا کہ ان کے کیرئر کا ٹریک ریکارڈ بہتر رہا ہے۔ وہ 6-7 بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہیں اور ویب سیریز میں لیڈ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا لگنا تو نہیں چاہئے لیکن لگ رہا ہے اور یہ سچ ہے کہ ’جتنا کام ملنا چاہیے تھا اتنا نہیں مل رہا ہے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined