نئی دہلی: ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو سپریم کورٹ کی جانب سے بڑی راحت ملی ہے، جس میں عدالت نے بامبے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں ریا، ان کے بھائی شووک چکرورتی اور ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل اندر جیت چکرورتی کے خلاف سی بی آئی کے لک آوٹ سرکلر کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ریاست مہاراشٹرا کی جانب سے اس فیصلے کو چیلنج کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ درخواست محض اس لیے دائر کی گئی کیونکہ یہ معاملہ ایک ہائی پروفائل شخصیت سے متعلق تھا۔
Published: undefined
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کے خاندان نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بہار کے شہر پٹنہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سی بی آئی نے ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کے خلاف لک آوٹ سرکلر جاری کیا۔ تاہم، فروری میں بامبے ہائی کورٹ نے اس سرکلر کو ختم کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد سی بی آئی نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ کے جسٹس بی آر گوائی نے اس معاملے میں سی بی آئی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے محض اس بنیاد پر درخواست دائر کی کہ اس میں ایک ہائی پروفائل شخصیت ملوث ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایسی فضول درخواستوں کے لیے آپ کو قیمت چکانی پڑ سکتی ہے اور اگر آپ اس کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو جرمانہ اور سخت تبصرے کا سامنا کرنا پڑے۔
جسٹس کے وی ویشواناتھن نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے اس معاملے میں لک آوٹ سرکلر کیوں جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا جائے گا اور سی بی آئی کی اپیل کو مسترد کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined