ملیالم فلم انڈسٹری میں نامور فلم ایڈیٹر نشاد یوسف کی اچانک موت سے غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشاد بدھ کے روز کوچین کے ایک اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے، تاہم ابھی موت کی وجوہات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔ نشاد کی لاش کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ ضروری پوسٹ مارٹم کیا جا سکے۔
Published: undefined
فلم انڈسٹری کے نمائندہ ادارے، فلم ایمپلائیز فیڈریشن آف کیرالہ (ایف ای ایف کے اے) ڈائریکٹرز یونین نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ یونین نے اپنے فیس بک پیج پر نشاد کی ایک تصویر کے ساتھ تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’نشاد یوسف کا اچانک انتقال ملیالم سینما کے مستقبل کے لئے ایک بڑا نقصان ہے، جسے جلدی قبول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘
Published: undefined
نشاد کی اچانک موت پر اداکار سوریا نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر نشاد کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "نشاد کی موت کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ آپ ہمیشہ 'کنگوا' کی ٹیم کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں نشاد کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘‘
Published: undefined
نشاد یوسف اپنے منفرد کام کی وجہ سے مشہور تھے۔ انہوں نے معروف فلمیں ’اُنڈا‘ اور ’تھلّومالا‘ میں ایڈیٹنگ کی تھی اور حال ہی میں بہترین ایڈیٹر کے طور پر کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وہ سوریا اور بوبی دیول کی آنے والی فلم ’کنگوا‘ کے ایڈیٹر بھی تھے، جو 14 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ نشاد کی اچانک موت کی خبر نے فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ، نشاد مموٹی کی آنے والی فلم ’باجوکا‘ پر بھی کام کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined