نئی دہلی: پدم شری ایوارڈ یافتہ ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو جمعہ کے روز ہندوستانی سنیما میں ان کی مثالی شراکت کے لیے 2020 کے 52ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر دروپدی مرمو نے یہاں وگیان بھون میں منعقدہ 68 ویں قومی فلم ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں آشا پاریکھ کو ان کی زندگی بھر کی عظیم حصولیابی کے طور پر ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔
Published: undefined
باوقار اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد پرجوش آشا پاریکھ نے کہا، ''دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میری 80ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے مجھے یہ بڑی پہچان ملی ہے۔ یہ سب سے باوقار اعزاز ہے جو مجھے حکومت ہند سے ملا ہے۔"
اپنے دور میں طویل عرصے تک بالی ووڈ سنیما کی دل کی دھڑکن رہیں اداکارہ پاریکھ نے کہا، "میں جیوری کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے لائق سمجھا۔ میں گزشتہ 60 سال سے فلم انڈسٹری میں ہوں اور اب بھی اپنے طریقے سے انڈسٹری سے وابستہ ہوں۔‘‘
Published: undefined
آشا پاریکھ اپنے وقت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ رہی ہیں۔ ان کا شمار ہندوستانی سلور اسکرین کی اب تک کی سب سے کامیاب اور بااثر اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔
پروڈیوسر سبودھ مکھرجی اور مصنف ہدایت کار ناصر حسین نے آشا پاریکھ کوشمی کپورکے ساتھ 'دل دے دیکھو' (1959) میں بطورہیروئن کاسٹ کیا۔ جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ حسین کے ساتھ ان کی طویل رفاقت تھی، جنہوں نے انہیں چھ مزید فلموں میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا، جن میں جب پیار کسی سے ہوتا ہے (1961)، پھر وہی دل لیا ہوں (1963)، تیسری منزل (1966)، بہاروں کے سپنے (1967)، پیار کا موسم (1969)، اور کاروان (1971) شامل تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز