بالی ووڈ

سالگرہ پر خاص: خوبصورت اور دلکش اداکارہ ریکھا کو اپنے والد سے بہت نفرت تھی

ریکھا کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آج ان کی 65 ویں سالگرہ ہے۔ ریکھا آج بھی اپنے دلکش چہرے سے سب کا دل جیت لیتی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلمی پردے پر تو جب ریکھا نمودار ہوتی ہیں تو ناظرین یہ کہنے کو مجبور ہو جاتے ہیں کہ ’تیرے چہرے سے نظر نہیں ہٹتیں‘۔ خوبصور ت، دلکش چہرے والی بالی ووڈ اداکارہ ریکھا صرف خوبصورت ہی نہیں ہیں بلکہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔ ریکھا آج 65 سال کی ہو گئی ہیں، وہ آج بھی جس شو میں چلی جاتی ہیں اس میں وہ اپنی دلکش اداؤں اور خوبصورت چہرے سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔ ریکھا کی ذاتی زندگی شائد اتنی دلکش نہیں ہے جتنی وہ خود ہیں۔

Published: undefined

ریکھا کی والدہ تمل سنیما میں اداکارہ تھیں اور ان کے والد جنہوں نے نہ تو کبھی ان کی والدہ سے باقائدہ شادی کی اور نہ ہی ریکھا کو اپنی اولاد مانا، وہ تمل سنیما کے سپر اسٹار تھے۔ ریکھا کے والد نے چار شادیاں کی تھیں لیکن انہوں نے ریکھا کی والدہ سے نہیں کی تھی۔ ریکھا کو اپنے والد سے بے انتہا نفرت تھی اور اس نفرت کی وجہ سے انہوں نے اپنے والد کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

Published: undefined

ریکھا کو اداکاری ایک طرح سے گھٹی میں ملی تھی لیکن انہوں نے فلموں میں کام مجبوری میں شروع کیا تھا۔ ریکھا کی والدہ پر بہت قرض تھا جس کی وجہ سے ریکھا نے تمل فلموں میں 12 سال کی عمر سے ہی اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔ بچی ہونے کی وجہ سے اکثر ریکھا کا دل کام پر جانے کو نہیں چاہتا تھا تو ان کے بھائی ان کو مارتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ پیسوں کی تنگی کی وجہ سے ریکھا نے ’سی‘ گریڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Published: undefined

ریکھا نے بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’ساون بھادو‘ سے پہلے 1968 میں تیلگو فلم میں کام کیا تھا۔ 1970 میں آئی ’ساون بھادو‘ سپر ہٹ رہی اور ریکھا کو مقبولیت ملنی شروع ہو گئی۔ شروعاتی دنوں میں ریکھا کو بالی ووڈ میں کافی پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑا۔ ریکھا ممتاز اور جیتندر کی دیوانی تھیں، انہوں نے جیتندر کی شوٹنگ دیکھنے کے لئے پولس کے ڈنڈے بھی کھائے۔ 1973 میں ونود مہرا سے ان کے افیئر کے خوب چرچے ہوئے اور یہ افیئر تین سل تک چلا۔ 1976 میں فلم ’دو انجانے‘ میں پہلی مرتبہ ریکھا اور امیتابھ نے ایک ساتھ کام کیا اور اس کے بعد سے دونوں کی قربتیں اتنی بڑھیں کہ آج تک ان کو ایک دوسرے کے قریب ہی کہا جاتا ہے۔ فلم مقدر کا سکندر کے بعد دونوں کی قربتیں زیادہ بڑھ گئیں اور کہا جاتا ہے کہ فلم ’سوگندھ‘ کے ایک سیٹ پر امیتابھ نے ایک شخص کی اس لئے پٹائی کر دی کیونکہ وہ شخص ریکھا کو پریشان کر رہا تھا۔

Published: undefined

ریکھا نے ایک شادی بھی کی اور ان کے شوہر کی کچھ وقت بعد موت بھی ہو گئی تھی۔ ریکھا جتنی اچھی اور خوبصورت اداکارہ ہیں اتنی ذاتی زندگی میں خوش قسمت نہیں ہیں، انہوں نے بچپن سے ہی زندگی جینے کے لئے لڑائی لڑی۔ وہ فلموں میں بے انتہا کامیاب رہیں مگر وہ ذاتی زندگی میں ہمیشہ جدو جہد اور پریشانیوں کا شکار رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined