بالی ووڈ

رنویر سنگھ نے ہر طرح کردار نبھایا

فلم ’بینڈ باجا بارات‘کے بعد رنویر سنگھ کا شروع ہونے والا بالی ووڈ کا سفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنے مداحوں کو کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویر سنگھ آج 37 برس کے ہوگئے۔چھ جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اور ماں کا نام انجو بھونانی ہے۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے جس کا نام ریتیکا بھونانی ہے۔

Published: undefined

رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ رنویر نے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔امریکہ سے ممبئی واپس آنے کے بعد، انہوں نے کچھ سال اشتہارات میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد جنوری 2010 میں انہیں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجا بارات میں آڈیشن دینے کا موقع ملا جس میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار ‘ کے ایوارڈ سے نوازے گئے۔ اس فلم کے بعد رنویر سنگھ کا شروع ہونے والا بالی ووڈ کا سفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنے مداحوں کو کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔

Published: undefined

سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویر کی تیسری فلم ’لٹیرا‘ ریلیز ہوئی ۔ فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔

Published: undefined

سال 2013 میں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس ليلا۔ رام لیلا‘ ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

Published: undefined

سال 2014 میں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینر تلے بنی فلم ’غنڈے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ كوئلہ مافیاؤں کے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نے اپنی چاکلیٹی شبیہ سے ہٹ کر موالی غنڈے کا کردار نبھایا۔ فلم میں ان کا یہ اسٹائل ناظرین نے کافی پسندکیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 2015 میں ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی ہٹ فلم ریلیز ہوئیں۔ سال 2018 میں سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات میں گھری فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد رنویر سنگھ کی مزاحیہ اور ایکشن سے بھرپور فلم سمبّا ریلیز ہوئی ۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

Published: undefined

ایک طویل محبت کے بعد، رنویر سنگھ نے سال 2018 میں اپنی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون سے شادی کی۔ رنویر نے 2012 میں اپنی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کی شوٹنگ کے دوران اپنا دل دپیکا کو دے دیا تھا۔ 6 سال کی طویل محبت کے دوران دونوں نے کئی بار کھل کر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

رنویر کی دیگر فلموں میں کِل دل، گلی بوائے ، بامبے ٹاکیز، ہے برو، بے فکرے، سوریئے ونشی اور ’83‘ جس میں انہوں نے کپل دیو کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ جیئش بھائی زوردار، سرکس، راکی اور رانی کی پریم کہانی شامل ہیں۔ان کی آنے والی فلموں میں سمبا 2 اور سنگھم اگین شامل ہیں۔ رنویر کو فلموں میں بہترین اداکاری کے لئے کئی متعدد بار ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined