بالی ووڈ کی سب سے مشہورجوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون نے کل اپنی بیٹی دعا کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منا ئی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ یہ سالگرہ اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ منا رہے ہیں ۔ دونوں اس کو لے کر بہت خوش ہیں۔
Published: undefined
رنویر اور دیپیکا کی لو اسٹوری، فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی، جو اس سال اپنی ریلیز کے 11 سال مکمل کر رہی ہے اور بہت جلد یہ جوڑی آن اسکرین اور آف اسکرین دونوں ہی جگہوں پر ایک خوب صورت لو اسٹوری بن گئی۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو ایک دوسرے کو اپنا ہمسفر بنایا۔
Published: undefined
گزشتہ چند برسوں کے دوران، رنویر اور دیپیکا نے اپنی فلموں میں بہترین کیمسٹری سے ناظرین کا دل جیت لیا ہے اور اپنی حقیقی زندگی میں بھی باہمی احترام، محبت اور بندھن کومداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس سال ان کا جشن اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ اپنی گھر میں اپنی پیاری سی 'دعا' کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
2018 میں لیک کومو، اٹلی میں اپنی شاندار شادی سے لے کر 2024 میں پیرنٹ ہڈ کا نیا باب شروع کرتے ہوئے، رنویر اور دیپیکا یہ ثابت کرتے ہیں کہ حقیقی محبت واقعی موجود ہے۔واضح رہے کہ پاورکپل نے اپنی بیٹی دعا کو 2024 میں اس دنیا میں خوش آمدید کہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined