بالی ووڈ

راج کپور کے چھوٹے بیٹے راجیو کپور کا انتقال، ’رام تیری گنگا میلی‘ سے ملی تھی شہرت

معروف اداکارہ اور آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور (نیتو سنگھ) نے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔ نیتو کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ریسٹ ان پیس‘‘۔

تصویر آئی اے این ایس، ٹوئٹر
تصویر آئی اے این ایس، ٹوئٹر 

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار اور راج کپور کے چھوٹے بیٹے راجیو کپور کا 9 فروری کو حرکت قلب کے بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا۔ 58 سالہ راجیو کو چیمبور میں ان کی رہائش کے نزدیک واقع اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

بالی ووڈ سے کئی نسلوں سے جڑے رہنے والے کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے راجیو کپور پرانے زمانے کے مشہور اداکار پرتھوی راج کپور کے پوتے اور رندھیر کپور اور رشی کپور کے بھائی تھے۔ راجیو کپور کو 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رام تیری گنگا‘ میلی سے شہرت ملی تھی۔

Published: undefined

معروف اداکارہ اور آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور (نیتو سنگھ) نے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔ نیتو کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ریسٹ ان پیس‘‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہاتھ جوڑنے والی ایموجی کا استعمال کر کے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

راجیو کپور نے ہندی سنیما میں بطور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار کام کیا تھا۔ شمی کپور اور ششی کپور ان کے چچا تھے۔ ان کے بالی ووڈ کیئریر کی بات کریں تو سال 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ سے انہوں نے پردہ سیمیں پر اپنا سفر شروع کیا تھا۔ سال 1985 میں انہوں نے اپنے والد راج کپور کی ہدایت والی ’رام تیری گنگا میلی‘ فلم میں بطور ہیرو کام کیا۔ اس کے علاوہ آسمان، لور بوائے، زبردست اور ہم تو چلے پردیش ان کی مشہور فلموں میں شمار ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined