ممبئی: کورونا بحران کے دوران بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر ہندستان کے لئے 22 کروڑ روپئے جمع کیے ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے گیو انڈیا کے ساتھ مل کر 22 کروڑ روپے جمع کیے ہیں، جس سے ملک میں کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے مدد کرسکیں۔
Published: undefined
پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر لکھا اتل ستیجا گیو انڈیا کے سی ای او کے ساتھ گفتگو میں کچھ سوالات کے جوابات دیئے اور ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جہاں ہمارے فنڈ ریزر ٹو گیدر فار انڈیا سے جمع کی گئی رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
Published: undefined
اہم بات یہ ہے کہ جمع کی گئی رقم ہندوستان میں آکسیجن کنسیٹرٹر کی کمی کو دور کرنے اور ویکسین کی مدد کرنے کے لئے استعمال کی جانی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے امریکی سرکاری عہدیداروں سے ہندوستان کو ویکسین دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز