ممبئی: فحش مواد تیار کرنے کے الزام میں گرفتار راج کندرا اور ریان تھورپ کی درخواست ضمانت بدھ کے روز ممبئی کی ایک عدالت نے نامنظور کر دی۔ جس کے بعد ان کی رہائی کی راہ مزید مشکل ہو گئی ہے۔ قبل ازیں، منگل کے روز عدالت نے راج کندرا کو 14 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
کرائم برانچ نے راج کندرا کی سات دنوں کی پولیس ریمانڈ طلب کی تھی، تاہم عدالت نے تیسری مرتبہ ریمانڈ کی درخواست نامنظور کر دی تھی۔ وہیں، بامبے ہائی کورٹ نے انہیں فوری راحت فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھر، شلپا شیٹی نے بھی اپنے شوہر راج کندرا کے حوالہ سے سخت رخ ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
ممبئی پولیس نے کہا کہ راج کندرا پورن (فحش) فلم بنانے والے گروہ میں سرگرمی کے ساتھ شامل تھے۔ ان کے خلاف مضبوط الیکٹرانک ثبوت ہونے کا بھی ممبئی پولیس کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے۔ ممبئی پولیس کو فحش فلم کے عوض لین دین کے بھی ثبوت ہاتھ لگے ہیں۔ وہیں ای ڈی بھی اس معاملہ میں فعال ہو گئی ہے۔ ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلم تیار کر کے اور ان کو آن لائن ریلیز کر کے گزشتہ سال اگست اور دسمبر کے درمیان کم از کم سوا کروڑ روپے کمائے تھے۔
Published: undefined
شروعات میں اپنے شوہر کا دفاع کرنے والی شلپا شیٹی بھی اب ان پر برہم نظرآرہی ہیں۔ ممبئی پولیس جب راج کندرا سے گزشتہ ہفتہ ثبوت جمع کرنے کے ارادے سے ان کے گھر گئی تھی تو شلپا شیٹی انہیں دیکھتے ہی بپھر پڑی تھیں۔ شلپا نے دو ٹوک الفاظ میں پوچھا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ تو ہے، پھر یہ سب کچھ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ شلپا نے روتے ہوئے کہا تھا کہ اس وجہ سے ان کے کنبہ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز