باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ کا جلوہ برقرار ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔ ملک و بیرون ملک میں تمام ریکارڈس توڑنے کے بعد اب فلم ’پٹھان‘ نے ’باہوبلی-2‘ کی ہندی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پانچویں جمعہ کی کمائی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کے ہندی ورژن نے ہندوستان میں باکس آفس پر 511 کروڑ روپے کا نمبر پار کر لیا ہے۔ ’باہوبلی-2‘ نے ہندی میں 510.99 کروڑ کی کمائی کی تھی، جسے اب فلم ’پٹھان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
اگر دیگر زبانوں میں ہوئی کمائی کو بھی جوڑ لیا جائے تو فلم ’پٹھان‘ نے ہندوستان میں تقریباً 529 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر اس کی کمائی تقریباً 1026 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ فلم ’پٹھان‘ کے بعد سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی ورژن کی فلمیں کون کون سی ہیں۔
Published: undefined
باہوبلی-2:
2017 میں ریلیز ہوئی ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’باہوبلی-2‘ نے ہندی میں 510.99 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ پانچ سال سے یہ ٹاپ پوزیشن پر قائم تھی۔
کے جی ایف چیپٹر-2:
2022 میں ریلیز ہوئی کے جی ایف چیپٹر-2 ہندی نے باکس آفس پر 434.70 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
Published: undefined
دنگل:
عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے طویل مدت تک بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے پاس رکھا۔ 2016 میں آئی اس فلم نے 387.38 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ اس نمبر کو فلم ’پٹھان‘ نے پار کر لیا۔
سنجو:
2018 میں آئی رنبیر کپور اسٹارر اس فلم نے باکس آفس پر 342.53 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بلاک بسٹر رہی تھی۔
Published: undefined
پی کے:
2014 میں آئی عامر خان اور انوشکا شرما اسٹارر اس فلم نے 340.80 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ اس فلم کے ساتھ عامر خان نے 300 کروڑ روپے کلب کی شروعات کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined