بالی ووڈ

پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والے دکانداروں پر کارروائی

کشمیر مسئلہ پر حکومت پاکستان کی ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے، اب اس نے ہندوستانی فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والے دوکانداروں اور ٹیلی ویژن پر ہندوستانی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آرٹیکل 370 کی دفعات کو ختم کرنے کے بعد حکومت پاکستان کی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور اب اس نے ہندوستانی فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والے دوکانداروں اور ٹیلی ویژن پر ہندوستانی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم عمران خان کی اطلاع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے ہندوستانی اشتہاروں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والی دوکانوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Published: undefined

فردوس اعوان نے جمعرات کے روز پاکستانی اخبار ڈان کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے پہلے ہی ملک کے دارالحکومت میں ہندوستانی فلموں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یہ کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں کچھ دوکانوں پر چھاپہ مارکر کچھ ہندوستانی فلموں کی سی ڈیز کو ضبط کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو نیٹ ورکس پر ہندوستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے اشتہار پر پابندی عائد کردی ہے۔

Published: undefined

بدھ کے روز اپنے تمام ٹیلی ویژن اور ریڈیو لائسنسوں کو بھیجے گئے خط میں اتھارٹی نے یاد دلایا کہ اس نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر گزشتہ سال اکتوبر 2018 میں ہندوستانی چینلز اور مشمولات کی نشریات پر دی گئی اجازت واپس لے لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined