بالی ووڈ

دھان کی بوائی مکمل، لاک ڈاؤن کے دور میں کھیتی کا مزہ لیتے سلمان خان

سلمان خان کا کھیتی کرنے کا انداز نہ صرف مداحوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے بلکہ معروف ہستیاں بشمول سیاسی لیڈران بھی ان کی ستائش کر رہے ہیں

دھان کی بوائی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان / @BeingSalmanKhan
دھان کی بوائی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان / @BeingSalmanKhan 

بالی ووڈ کے سلطان اور مداحوں کے بھائی سلمان خان ان دنوں ممبئی کے رش سے دور پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر وقت گزار رہے ہیں اور یہاں پر کھیتی کا مزہ لے رہے ہیں۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر یکے بعد دیگرے کئی ایسی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ کھیتوں میں کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST

سلمان خان کا یہ انداز نہ صرف ان کے مداحوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے بلکہ معروف ہستیاں بشمول سیاسی لیڈران بھی ان کی ستائش کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ٹریکٹر سے کھیت کی جتائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST

سلمان خان کسی ویڈیو میں کسانوں کی طرح ٹریکٹر چلا رہے ہیں تو کسی ویڈیو میں پانی سے بھرے کھیت کی مٹی کو ہموار بنانے کے لئے ٹریکٹر کے پیچھے مشین پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ زبردست بارش کے درمیان شوٹ کی گئی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے ’فارمنگ‘ یعنی کھیتی لکھا۔

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST

سلمان خان نے جو اپنی تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اس میں انہوں نے لکھا ہے، ’چاول (دھان) کی بوائی مکمل‘۔ اس سے قبل سلمان خان نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مٹی سے لت پت نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے ملک کے کسانوں کے تئیں احترام ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’ریسپکٹ تو آل دی فارمرز‘۔

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST

اس سے پہلے سلمان خان نے ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ کھیت میں پودوں کی روپائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا، ’’دانے دانے پر لکھا ہوتا ہے کھانے والے کا نام...جے جوان، جے کسان۔‘‘

سلمان خان کی کھیتی کرتے ہوئے ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کانگریس رہنما سنجے نروپم نے لکھا، ’’سلمان خان نے بھلے ہی یہ ویڈیو مزے کے لئے بنائی ہو لیکن اس سے ملک کے نوجوانوں میں کھیتی کے تئیں نیا حوصلہ ضرور پیدا ہوگا۔‘‘

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2020, 1:25 PM IST