بالی ووڈ

آن لائن ٹریڈنگ گھوٹالہ: تفتیش کاروں نے آسامی اداکارہ سومی بورا سے پوچھ گچھ کی

سومی بورا اور ان کے شوہر تارکِک بورا کو 2200 کروڑ روپے کے آن لائن ٹریڈنگ گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس حراست میں لیا گیا ہے۔ سومی بورا نے سوشل میڈیا پر اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا تھا

<div class="paragraphs"><p>آسامی اداکارہ سومی بورا / آئی اے این ایس</p></div>

آسامی اداکارہ سومی بورا / آئی اے این ایس

 

گواہاٹی: آن لائن دھوکہ دہی اور گھوٹالہ کے الزامات میں گرفتار آسامی اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر تارکک بورا کو عدالت 5 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ تفتیش کار دونوں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ 2200 کروڑ روپے کے آن لائن ٹریڈنگ گھوٹالہ کی مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ تارکک بورا ایک فوٹوگرافر ہیں اور پولیس نے ان کے بھائی املان بورا کو بھی بہار کے مظفرپور ضلع سے گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے املان بورا کو تین دن کی پولیس حراست میں بھیجا ہے۔

Published: undefined

سومی بورا کو ڈبروگڑھ پولیس نے حراست میں رکھا ہے۔ انہوں نے جمعرات کی صبح اپنے شوہر کے ساتھ پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سومی بورا اس بڑے آن لائن گھوٹالہ کے سرغنہ بشال فکن کی قریبی ہیں اور دونوں ڈبروگڑھ شہر کے رہائشی ہیں۔ بشال فکن کو گزشتہ ہفتے ڈبروگڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فکن نے اپنی کمپنی کے لیے کلائنٹس حاصل کرنے کے لیے آسامی فلم انڈسٹری میں بورا کے نیٹ ورک کا استعمال کیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق، اداکارہ نے معاشرتی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کو فکن کی آن لائن ٹریڈنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے قائل کیا، جس کے بدلے میں فکن کو اعلیٰ منافع حاصل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بشال فکن گواہاٹی کے عالیشان ہوٹلوں میں آسامی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے لیے شاندار پارٹیاں منعقد کرتا تھا۔ ان پارٹیز میں شریک ہونے والوں کو مہنگے تحائف کا لالچ دے کر انہیں دھوکہ دیتا تھا۔ سومی بورا فکن کو کلائنٹس فراہم کرنے میں مدد کرتی تھی اور فکن اسے کمیشن دیتا تھا۔ اداکارہ کی مدد سے فکن نے بہت سے کلائنٹس حاصل کیے جنہوں نے آن لائن ٹریڈنگ میں زیادہ منافع کے لیے پیسے لگائے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق، تفتیش کار اس گھوٹالہ میں مزید سراغ حاصل کرنے کے لیے فکن اور بورا سے ایک ساتھ پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سومی بورا کے انکشافات سے اس کاروباری گھوٹالہ میں دیگر افراد کی ملوثیت کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔

اداکارہ نے خود سپردگی دینے سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سازش کا شکار ہو گئی ہیں اور ان کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined