بالی ووڈ میں ایسی شخصیتوں کی ایک طویل فہرست ہے جِن کے کارناموں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور جِنھوں نے فلمی دنیا میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔اِس طویل عرصے میں کیسے کیسے نامور فن کاروں نے، جِن میں ایکٹرز، ڈائریکٹرز، گلوکار، رائٹرز، شاعر اور موسیقار اور فلمی اسکرین پر اور اس کے پس پردہ کام کرنے والی سینکڑوں شخصیتیں شامل ہیں، اپنی لگن اور فنی جوہر سے بالی ووڈ کو وہ بلند مقام دیا جہاں اُسے ہم آج دیکھتے ہیں۔اِنہی میں ایک عظیم ایکٹریس نوتن بھی شامل ہیں۔جنہوں نے اپنی فطری اداکاری، سادگی اور مکالموں کی ادائیگی سے فلم دیکھنے والوں کو جِس طرح متاثر کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے نوتن اکثر اپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔چار جون 1936 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی نوتن کا اصلی نام نوتن سمرتھ کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کی ماں شوبھنا سمرتھ جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔اس وجہ سے ان کا رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
نوتن نے بطور چائلڈا سٹار فلم ’نل دمينتی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس درمیان نوتن نے آل انڈیا بیوٹی مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ سرفہرست رہیں لیکن بالی ووڈ کے کسی تخلیق کار کی توجہ ان کی طرف نہیں گئی۔ انہیں 1950 میں آئی فلم ہماری بیٹی میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کی ہدایت کار ان کی ماں شوبھنا سمرتھ تھیں۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
اس کے بعد انہوں نے’ہم لوگ، شيشم،نگينہ اور شباب جیسی کچھ فلموں میں اداکاری کی لیکن ان فلموں سے وہ کوئی خاص پہچان نہیں بنا سکیں جبکہ 1955 میں ریلیز فلم سيما میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے نوتن کو اپنے فلمی کیریئر کا بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
1995ء میں آئی فلم ’سیما‘ نے نوتن نےمنفی کردار ادا کیا۔ فلم میں اداکاری کیلئے نوتن کو اپنے فلمی کیریئر کا بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا۔اس درمیان نوتن نے دیو آنند کے ساتھ ’پیئنگ گیسٹ اور تیرے گھر کے سامنے میں‘ معمولی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ 1958ء میں آئی فلم ’سونے کی چڑیا‘ کے ہٹ ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں نوتن کے نام کے ڈنکے بجنے لگے اور بعد میں ایک کے بعد ایک مشکل کردار ادا کر کے انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کی۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
سال 1958ء میں آئی فلم ’دلی کا ٹھگ‘ میں نوتن نے سوئمنگ کاسٹیوم پہن کر اس وقت کے معاشرہ کو حیران کر دیا۔ فلم بارش میں نوتن نے بولڈ مناظر دیئے جس کیلئے ان کی کافی تنقید بھی ہوئی لیکن بعد میں ومل رائے کی فلم سجاتا اور بندنی میں نوتن نے جذباتی اداکاری کر کے اپنی بولڈ اداکارہ کی شبیہ کو تبدیل کر دیا۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
سال 1959ء میں آئی فلم سجاتا نوتن کے فلمی کیریئر کیلئے میل کا پتھر ثابت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں اپنی بہترین اداکاری کیلئے وہ اپنے فلمی کیریئر میں دوسری بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔
سال 1963ء میں آئی فلم’بندنی‘ ہندوستانی سنیما میں ہمیشہ یاد کی جائے گی۔ فلم میں نوتن کی اداکاری کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ صرف ان کا چہرا ہی نہیں بلکہ ہاتھ پیر کی انگلیاں بھی اداکاری کر سکتی ہیں۔ اس فلم میں اداکاری کیلئے نوتن کو ایک بار پھر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
سجاتا ، بندنی اور دل نے پھر یاد کیا جیسی فلموں کی کامیابی کے بعد نوتن ٹریجڈی کوئن کہی جانے لگیں۔ اب ان پر یہ الزام عائد ہونے لگا کہ وہ صرف درد بھرے کردار ادا کر سکتی ہیں لیکن چھلیا اور صورت جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے نوتن نے اپنے ناقدین کامنہ ایک بار پھر سے بند کر دیا۔ 1965ء سے 1969ء تک نوتن نے جنوبی ہند کے فلسازوں کی فلموں کیلئے اس میں گوری، مہر بان، خاندان، ملن اور بھائی بہن جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ 1968ء میں آئی فلم ’سروستی چندر‘ کی کامیابی کے بعد نوتن فلم انڈسٹری کی نمبر ایک اداکارہ کہی جانے لگیں۔ 1973ء میں فلم سوداگر میں نوتن نے ایک بار پھر اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
نوتن نے اپنے فلمی کیریئر میں اس دور کے سبھی بڑے اداکاروں کے ساتھ اداکاری کی۔ راج کپور کے ساتھ فلم اناڑی میں بھولا بھالا پیا ر ہو یا پھر اشوک کمار کے ساتھ فلم بندنی میں سنجیدہ اداکاری یا پھر فلم پیئنگ گیسٹ میں دیو آنند کے ساتھ رومانی کردار ہو نوتن ہر اداکار کے ساتھ ان ہی کے رنگ میں رنگ جاتی تھیں۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Feb 2018, 4:19 PM IST