کروڑپتی ٹھگ سکیش چندرشیکھر سے جڑے 200 کروڑ روپے کے رنگداری اور دھوکہ دہی معاملے میں آج بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز سے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اب دہلی پولیس کی ای او ڈبلیو (معاشی جرائم وِنگ) نے جمعرات کی صبح 11 بجے بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کو پوچھ تاچھ کے لیے پھر سے طلب کیا ہے۔ نورا سے ستمبر کے پہلے ہفتہ میں اسی معاملے میں ای او ڈبلیو کے ذریعہ پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔
Published: undefined
جیکلین فرنانڈیز بدھ کو صبح تقریباً 11 بجے ای او ڈبلیو دفتر پہنچیں اور رات تقریباً آٹھ بجے تک ان سے پوچھ تاچھ ہوتی رہی۔ آج جیکلین کا اس معاملے کی مزید ایک ملزمہ پنکی ایرانی کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو نورا فتحی سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس طے کرے گی کہ جیکلین کو دوبارہ کب سمن کیا جائے۔
Published: undefined
ای او ڈبلیو کے ایک ذرائع نے کہا کہ جیکلین سے چندرشیکھر کے ساتھ اس کے روابط اور ٹھگ سے ملے تحائف اور پیسے کے بارے میں پوچھا گیا۔ ایرانی اور فرنانڈیز دونوں کا آمنا سامنا کرایا گیا۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انھیں اور ان کے کنبہ کے اراکین کو چندرشیکھر سے کتنا پیسہ ملا۔ پوچھا گیا کہ چندرشیکھر ایک ٹھگ ہے، یہ جاننے کے بعد بھی وہ اس کے رابطہ میں کیوں تھی۔ اس نے اپنے کنبہ کو معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لیے اس کی مدد کیوں لی۔ جیکلین نے مبینہ طور پر قبول کیا کہ چندرشیکھر نے ان کے کنبہ کی مدد کی تھی۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے ذریعہ کچھ تحائف لوٹائے بھی گئے تھے۔
Published: undefined
فی الوقت جیل میں بند سکیش چندرشیکھر پر فورٹس ہیلتھ کیئر کے سابق پرموٹر شیوندر موہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ سمیت کچھ ہائی پروفائل لوگوں سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور جبراً وصولی کے الزامات ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں چندرشیکھر کو 2017 کے الیکشن کمیشن رشوت معاملے سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر اے آئی اے ڈی ایم کے سے منسلک ایک سابق لیڈر شامل تھے۔ ای ڈی نے کئی بالی ووڈ اداکاروں اور ماڈلوں سے چندرشیکھر کے مبینہ رشتوں کے لیے پوچھ تاچھ کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز