نئے سال کے موقع پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ماسک ٹی وی کی طرف سے ناظرین کو نیا تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔ ماسک ٹی وی نے ناظرین سے محبت کاتحفہ دیتے ہوئے انھیں ایک ہفتے کے لیے فلم ’بلال‘ کی مفت اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ماسک ٹی وی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی تخلیقی ہدایت کار مانسی بھٹ نے کہا کہ بلال دراصل ایک جدوجہد کرنے والے بچے کی کہانی ہے، جسے بچپن میں کافی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بچپن میں اسے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ بعد میں وہی بلال اپنی جدوجہد سے اپنا کھویا ہوا وقار واپس لے لیتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ بلال ایک اینی میشن فلم ہے، جو سچے واقعات پر مبنی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس بلال کو ناظرین کی طرف سے وہی پیار ملے گا جیسا کہ پچھلے تمام منصوبوں کو ملا تھا۔ ماسک ٹی وی او ٹی ٹی پلیٹ فارم رواں ماہ ایک سال کا ہو گیا ہے اور گزشتہ ایک سال میں ہی اس پلیٹ فارم نے ناظرین میں اپنا ایک اچھا نام بنایا ہے۔ مانسی بھٹ نے مزیدکہا کہ ہم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اس پلیٹ فارم پر فلم بھی ریلیز کی تھی، جسے ناظرین نے بہت پسند کیا تھا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اگر آپ کا مواداچھا ہے تو ناظرین اسے ضروردیکھیں گے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ماسک ٹی وی او ٹی ٹی نے بہت کم وقت میں اچھی خاصی ٹی آر پی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپیل اسٹور پر 4.8 ریٹنگ حاصل کر کے نمبر 1او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس پلیٹ فارم کی خوبی یہ ہے کہ یہاں ہر طبقے کے ناظرین کے لیے فلمیں اور ویب سیریز دستیاب ہیں۔ ماسک ٹی وی او ٹی ٹی نے آج کے مسابقتی دور میں ہر طبقے کی توقعات پر پورا اترنے والی نئی فلمیں نشر کرکے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز