ممبئی: نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی بیوی عالیہ اور بھائی کے ساتھ جھگڑے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز الدین نے انہیں اور دونوں بچوں کو رات گئے گھر سے باہر نکال دیا ہے، اب وہ انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں اور وہ سڑک پر کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں ان کی بیٹی بلک بلک کر روتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اب اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے بیان دیا ہے۔
Published: undefined
نوازالدین نے بیوی اور بچوں کو گھر سے نکالنے کے الزام پر کہا ہے کہ عالیہ جس گھر سے بے دخل کرنے کی بات کر رہی ہیں وہ ان کا نہیں بلکہ ان کی والدہ کا ہے۔ نواز نے کہا کہ انہوں نے عالیہ کو ممبئی میں 2016 میں ایک پرتعیش گھر خریدا تھا، جسے انہوں نے اپنی مرضی سے کرائے پر دے رکھا ہے۔ نواز نے کہا کہ انہیں یا بچوں کو کسی نے بے دخل نہیں کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے لیکن اداکار کی والدہ کی کیئر ٹیکر کے مطابق وہ پہلے ہی اس جائیداد کو اپنی والدہ مہر النساء صدیقی کے نام منتقل کر چکے ہیں۔ اس لئے نواز کو کوئی حق نہیں کہ وہ انہیں اجازت نہ دیں یا نکال دیں۔ جائیداد میں صرف ان کے پوتے پوتیوں کو آنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ وہ (عالیہ) اس جائیداد میں نہیں آ سکتی۔
Published: undefined
عالیہ کی وائرل ویڈیو سے پہلے نواز کی ایک ویڈیو منظر عام آئی تھی، جس میں ان کا بھائی اور والدہ کی کیئر ٹیکر انہیں ان کی اپنی والدہ سے ملنے نہیں دے رہے تھے۔ نواز کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنی والدہ سے ملنے ورسووا میں اپنے گھر پہنچے تھے، مگر انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کی ماں کسی سے ملنا نہیں چاہتی۔
Published: undefined
نواز کے دونوں بھائی اس وقت ان کے خلاف نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بھائی فیض الدین تمام بیانات دے رہے ہیں۔ نواز کے بھائی کا کہنا تھا ’’عالیہ نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ عالیہ میری بھی دوست ہے اور میں نے ہمیشہ ان کے رشتے کو بچانے کی کوشش کی۔ عالیہ کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز