ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی فلم 'سیندھاو' (Saindhav) سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے وینکٹیش کے ساتھ اپنی تیلگو ڈیبیو فلم کا ٹوئٹر پر اعلان کیا اور متعدد تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا کہ شیلیش کولانو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانا دگوبتی اور ناگا چیتنیا بھی نظر آئیں گے۔
Published: undefined
پہلی تصویر میں نواز الدین صدیقی فلم کے سیٹ پر وینکٹیش، رانا دگوبتی اور ناگا چیتنیا اور دیگر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں وینکٹیش اور نوازالدین ہاتھ ملارہے ہیں۔ جبکہ آخری تصویر میں نوازالدین نے بھگوان ہنومان کے فوٹو فریم کے سامنے دعا کی۔
Published: undefined
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے کیپشن میں لکھا ’’وینکٹیش دگوبتی کی 75 ویں فلم 'سیندھاو' کے ساتھ کولیبوریٹ کرنا کافی شاندار ہے۔ یہ فلم شیلیش کولانوبنارہے ہیں اور میں اپنے تیلگو ڈیبیو کے لئے پر امید ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز