ممبئی: لاک ڈاؤن کے بعد سے نوازالدین اپنے آبائی قصبہ بوڑھانا (ضلع مظفرنگر) میں تھے اور اب وہ ممبئی واپس آ گئے ہیں۔ ممبئی میں اب وہ اپنے ان پروجیکٹوں پر شوٹنگ شروع کریں گے جن پر انہوں نے لاک ڈاؤن کے دور میں سائن کیا ہے۔ بقول نوازالدین ’’کام پر واپسی کا وقت آ گیا ہے۔ اپنے آبائی گاؤں بوڑھانا میں قیام کے دوران کئی کہانیاں پڑھیں اور اب کچھ پر کام کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
نوازالدین نے ممبئی پہنچ کر بتایا ’’آفرس یعنی نئی پیشکش کی کوئی کمی نہیں ہے۔ میں اب کسی خاص کردار کو کرنے پر زورنہیں دے رہا اور نہ ہی میں تھیٹر کے لئے فلموں کے کرادر کرنے پر زور دے رہا ہوں۔ میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں۔‘‘
Published: undefined
نواز کی ان باتوں سے لگتا ہے کہ لوگوں کو اب نواز الدین کسی گینگسٹر جیسے کردار میں نہیں نظر آئیں گے۔ بقول ان کے ’’جو کردار سال 2021 میں کروں گا وہ ناظرین کو ہی نہیں بلکہ مجھے بھی حیران کر دیں گے۔‘‘ ممبئی میں اپنے آبائی وطن بوڑھانا کی جن چیزوں کی وہ سب سے زیادہ کمی محسوس کرتے ہیں وہ ظاہر ہے ان کی والدہ ہیں لیکن وہ اپنے کتے ’بلیک ٹائگر‘ کو بھی بہت یاد کرتے ہیں۔
Published: undefined
نوازالدین کہتے ہیں ’’میں اپنی والدہ اور اپنے کتے کی ممبئی میں بہت کمی محسوس کرتا ہوں، وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں اور میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ دونوں میرے ساتھ رہیں لیکن بد قسمتی سے والدہ آبائی گاؤں نہیں چھوڑیں گی اور جہاں تک ٹائگر کا سوال ہے اس کی وہاں زیادہ ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے گھر پر آرام ضرور کیا لیکن اب ان کے اوپر کام کا بہت دباؤ ہے۔ انہوں نے گھر پر رہتے ہوئے بہت فلمیں دیکھیں اور انہوں نے عالمی اداکاروں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اب سب کو بے صبری سے یہ دیکھنے کا انتظار ہے کہ نواز الدین کس کردار میں نظر آتے ہیں!
(سبھاش کے جھا)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined