بالی ووڈ

اب جارج فرنانڈس بنیں گے نوازالدین صدیقی

مشہور اداکار نوازالدین صدیقی پردہ سیمیں پر سماجوادی لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کا کردار ادا کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: منٹو اور بال ٹھاکرے کی بایو پک میں کام کرنے کے بعد اب نواز الدین صدیقی جلد ہی ایک اور بایوپک میں کام کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ شیو سینا کے سربراہ رہے بال ٹھاکرے کی بایوپک کا پروڈکشن کرنے والے سنجے راؤت اس کے دوسرے حصہ کا بھی پروڈکشن کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ جارج فرنانڈس کی زندگی پر بھی فلم بنانے پر غور کر رہے ہیں اور اس فلم میں بھی وہ لیڈ رول کے لئے نواز الدین صدیقی کو لینا چاہتے ہیں۔

Published: 04 Jul 2019, 5:10 PM IST

دراصل لیڈر سے فلم ساز بنے سنجے راؤت بال ٹھاکرے کی زندگی پر بنی فلم ’ٹھاکرے‘ میں نواز الدین صدیقی کے کام اور فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ سنجے راؤت اب قدآور سوشلسٹ لیڈر جارج فرنانڈس کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس میں وہ مرکزی کردار کےلئے نوازالدین صدیقی کو لینا چاہتے ہیں۔

Published: 04 Jul 2019, 5:10 PM IST

سابق وزیر دفاع اور ٹریڈ یونینسٹ رہے جارج فرنانڈس سنجے راؤت کے اچھے دوست تھے۔ بال ٹھاکرے میں نوازالدین کی اداکاری سے متاثر ہوکر سنجے راؤت نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا اور انہیں اس رول کی پیش کش کی۔ نواز کا چہرہ جارج سے کافی ملتا جلتا ہے اور اسے کاپی کرنے میں زیادہ محنت نہیں لگے گی۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی 1950 کے وسط سے لےکر 1975 تک ممبئی میں فرنانڈس کے گزارے ہوئے وقت پر مبنی ہوگی۔

Published: 04 Jul 2019, 5:10 PM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ’’نواز اور راؤت فلم کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف اچھے دوس بن گئے ہیں بلکہ وہ نواز کی اداکاری اور جس طرح سے انہوں نے خود شوٹنگ سنبھالی اس سے وہ کافی خوش ہیں۔ نواز الدین نے فلم کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں مانگا جس کی وجہ سے فلم کو کافی منافع ہوا۔‘‘

Published: 04 Jul 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jul 2019, 5:10 PM IST