بالی ووڈ

نانا پاٹیکر آج تنو شری دتہ کے الزامات کا جواب دے سکتے ہیں

اداکارہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جو بد سلوکی اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات لگائے ہیں ان الزامات کا آج نانا پاٹیکر جواب دے سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا  

بالی ووڈ اداکارہ تنو شری دتہ نے نانا پاٹیکر پر فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر پریشان کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام لگائے ہیں۔ اپنے اوپر لگے ان الزامات کا جواب آج نانا پاٹیکر دوپہر تین بجے پریس کانفرنس کر کے دے سکتے ہیں۔ جمعہ کو نانا پاٹیکر جودھپور سے ممبئی واپس آئے ہیں۔ جودھپور میں وہ فلم ’ہاؤس فل 4 ‘ کی شوتنگ کر رہے تھے۔ سب کو بے چینی سے انتظار ہے کہ نانا پاٹیکر ان الزامات کا کیا جواب دیتے ہیں۔

دس سال قبل فلم ’ہارن او کے پلیز‘ کے سیٹ پر اپنے ساتھ ہوئے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ میں اداکارہ تنو شری دتہ بولیں تو ہنگامہ مچ گیا۔ لوگ اسے دنیا بھر میں چل رہی # Me Too تحریک سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنو شری کا نانا پاٹیکر کے بعد وویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام

Published: 08 Oct 2018, 7:59 AM IST

واضح رہے یہ تحریک ہالی ووڈ میں شروع ہوئی تھی۔ اس تحریک میں لوگ اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے واقعات کے بارے میں کھل کر بتا سکتے ہیں۔ واضح رہے ان الزامات کے بعد تنو شری دتہ کو نانا پاٹیکر اور ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کی جانب سے قانونی نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے۔

دوسری جانب تنو شری دتہ نے ممبئی کے اوشیوارا پولس اسٹیشن میں نانا پاٹیکر، کوریو گرافر گنیش آچاریہ اور ڈائریکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ تنو شری کے مطابق یہ معاملہ سال 2008 کا ہے۔ تنو شری دتہ نے دس سال بعد یہ معاملہ سب کے سامنے رکھ دیا ہے۔ واضح رہے فلم انڈسٹری سمیت کئی افراد ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

Published: 08 Oct 2018, 7:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2018, 7:59 AM IST